حاشا
حاشا | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع[1] |
|
اسمیاتی درجہ | نوع [2] |
جماعت بندی | |
مملکت: | نباتات |
طبقہ: | Lamiales |
خاندان: | Lamiaceae |
جنس: | Thymus |
سائنسی نام | |
Thymus vulgaris[2][3] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
حاشا (علمی نام: Thymus vulgaris) ریمانیے ميں سے ايک طبی پودا ہے جس کی کاشت يورپ میں ہوتی ہے۔ یہ پودا مصالحے کے طور پر بھی استعمال ہوتاہے۔
توصیف
ترمیمحاشا اصل میں خاندان ریمانیے اور جنس Thymus سے تعلق رکھنے والا ایک پودا ہے جس کی لمبائی 20 سینٹی میٹر سے 30 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ یہ پودا مئی سے ستمبر تک کھلتا ہے۔ اس کا پھل nucula کے نام سے مشہور ہے۔ یہ پودا خاص طور پر دھُوپ اور خشک مقامات میں پایا جاتا ہے۔ حاشا بہت سے طبیعی مواد اوکالیپتول، سیمین، لینانول، ٹیمول اور کارواکرول پر مشتمل ہے۔
حاشا طب میں
ترمیمحاشا اسہال، کھانسی، ادراری قطعے کی عفونت اور ہضمی نظام کی بیماروں کے علاج کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ اس پودے میں مشتمل ہونے والے طبیعی مواد بیکٹیریا، فایلم پروٹوزوا، فُطُروں پر طاقتور جراثیم کش اثر ڈالتے ہیں۔ ان طبیعی مواد میں سے کارواکرول سب سے مشہور ہے جو اپنے جراثیم کش اثر سے ایشیرکیا کولی اور بیسلَس سرئوس کی افزائش روک دیتا ہے۔ اس کے علاوہ حاشا نظام تنفس، قلبی وِ عائی نظام، سفید خونی خلیات کی افزائش اورجنسی کارکرد گی پر اچھا اثربھی ڈالتا ہے۔ مگر اس پودے کا زیادہ استعمال مسُمومیت درقی ( ایک مرض جو غُدہ درقی کے پھیلاؤ سے بکثرت رطوبت خارج ہونے کے سبب لاحق ہو جاتا ہے) کا سبب ہو سکتا ہے۔
مصالحی
ترمیمحاشا خوشبودار پودا ہے جو جنوبی یورپ میں مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ یورپی ممالک میں حاشا کو مشروبوں، سَلادوں اور گوشت کے پکوانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اس پودے سے طبی چائے بھی تیار کی جاتی ہے۔
خارجی روابط
ترمیم- https://cs.wikipedia.org/wiki/Tymián_obecný
- http://www.ireceptar.cz/zahrada/uzitkova-zahrada/pestovani-a-vyuziti-vonaveho-tymianu/
- ↑ عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2022.2 — بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: https://apiv3.iucnredlist.org/api/v3/taxonredirect/203348 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جنوری 2023
- ^ ا ب پ مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 2 — صفحہ: 591 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/358612
- ↑ "معرف Thymus vulgaris دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اکتوبر 2024ء