حبّاب بن عامر (حارث)بن كعب بن تيم اللات بن ثعلبہ تيمى کربلا کے شہدا میں سے ہیں۔

فائل:آرامگاه شهدای کربلا2.jpg
گنج شہدا (کربلا)

وہ کوفہ میں حضرت مسلم بن عقیل کی بیعت کرنے والوں میں سے ہیں۔بعض منابع میں ہے کہ کوفہ میں حضرت مسلم کے قیام کے موقع پر ان کے تنہا رہ جانے کے وقت آپ نے اپنے آپکو اپنی قوم میں چھپا لیا اور حضرت امام حسین ؑ کے کوفے کی طرف روانگی کی خبر سن کر مخفی طور سے کوفہ سے باہر نکل آئے اور قافلۂ امام سے مل گئے۔ عاشورا کے روز شہید ہوئے ۔ بعض انھیں لشکر عمر بن سعد کے پہلے حملے میں شہید ہونے والوں میں سے شمار کرتے ہیں ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ذخیرة الدارین، ص473؛ ابصار العین، ص195