حر حرکیات
حَر حرکیات (عربی کے لفظ "حر" یعنی حرارت اور ‘‘حرکیات’’ یعنی حرکت کا مطالعہ سے ماخوذ ہے۔انگریزی: Thermodynamics)

حرحرکیات میں اجسام یا نظامات کے ذرّات کی حرکت کا تجزیہ کرکے ان اجسام کے درجہ حرارت، دباؤ اور حجم میں تبدیلی کے اثر کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
آسان الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ طبیعیات کی وہ شاخ جس میں اجسام یعنی مادّہ کے جوہروں یا سالموں کی اِرتعاشی حرکت کے اثرات کا مطالعہ کیا جاتا ہے، ‘‘حرحرکیات’’ کہلاتی ہے۔
طبیعیات کی یہ شاخ علم کیمیاء میں بھی وسیع طور پر استعمال ہوتی ہے۔
حرحرکیات کی بُنیاد قانون ہائے حرحرکیات ہیں، جو یہ بتاتے ہیں کہ طبیعی نظاموں کے درمیان توانائی بطورِ کام یا حرارت منتقل ہوسکتی ہے۔
ویکی ذخائر پر حر حرکیات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |