حسن سردار (انگریزی: Hassan Sardar) ایک پاکستانی بین الاقوامی فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں جو پاکستان مردوں کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ [1]

ذاتی معلومات
پیدائش22 اکتوبر 1957ء (عمر 65 سال)[1]
کراچی، پاکستان

انہوں نے 1984 کے گرمائی اولمپکس میں مردوں کی قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

کراچی کے رہائشی حسن سردار نے حبیب پبلک ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور ایچی سن کالج لاہور سے گریجویشن کی. انہیں منطقی طور پر پاکستان کا اب تک کا سب سے بہترین سنٹر فارورڈ تصور کیا جاتا ہے.انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی کے اوائل میں کیا تھا اور اپنا پہلا ورلڈ ہاکی کپ 1982 میں ممبئی، ہندوستان میں کھیلا تھا۔ وہ ایک باوقار مگر مخالف ٹیموں کے لیئے خطرناک کھلاڑی رہے ہیں. انہوں نے کلیم اللہ خان، منظور جونیئر، حنیف خان اور سمیع اللہ خان کے ساتھ پاکستان کی طرف سے اب تک کی بہترین فارورڈ لائن کھیلی ہے۔ ورلڈ کپ کے 11 گول اسکور کرنے پر سردار کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا اور پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

نئی دہلی میں 1982 میں ہونے والے ایشین گیمز میں، انہوں نے ہندوستان کو ہیٹ ٹرک سے کچلنے میں مدد کی جب سمیع اللہ کی کپتانی میں پاکستان نے 7-1 سے فتح حاصل کی۔ انہوں نے لاس اینجلس میں 1984 کے اولمپکس کھیلوں میں پاکستان کو سونے کے تمغے سے ہمکنار کیا۔ بعد میں انہوں نے پاکستانی ہاکی ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ حسن سردار کو ہاکی کے سب سے بڑے 10 کھلاڑیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

ٹیم مینجر حسن سردار ترميم

ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان کی قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سے ٹیم مینجمنٹ کےاستعفوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

ہاکی ٹیم کے کوچ توقیر ڈار کے بعد ٹیم مینیجر حسن سردار نے بھی اپنے عہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔ اس کے متعلق حسن سردار کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ تک کیلئے ہاکی فیڈریشن سے معاہدہ کیا تھا، فیڈریشن میں مزید آگے کام نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ حسن سردار کی موجودگی میں قومی ٹیم نے ایشین گیمز، چیمپینز ٹرافی، اور ورلڈ کپ میں شکست کھائی جبکہ ایشین چیمپینز ٹرافی میں ٹیم نے بارش کے باعث بھارت کے ساتھ ٹرافی شیئر کی تھی۔

قومی ہاکی ٹیم بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2018 میں پری کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔ ناک آؤٹ مرحلے میں قومی ٹیم کو بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چار مرتبہ کا ورلڈ چمپئن پاکستان اس ورلڈ کپ میں ایک میچ بھی نہ جیت سکا۔ پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

پاکستان ہاکی سے محبت ترميم

اولمپئین حسن سردار کی خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہاکی ختم ہونے سے یہ کھیل کا زوال کا شکار ہوا، مراعات ملیں گی تو بچے ہاکی کی طرف آئیں گے۔

حسن سردار چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات دی جائیں تاکہ کھیل میں بہتری آ سکے، پاکستان میں ٹیلنٹ ہے لیکن فائدہ اسی وقت ہے جب انہیں سہولیات دیں گے۔

حسن سردار چاہتے ہیں کہ انڈر 16 اور انڈر 18 کی ٹیمیں بنائیں جو تین، چار سال بعد تیار ہو جائیں، نوجوانوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دینی چاہیے۔

ایشائی کھیلیں 1982 ترميم

یکم دسمبر 1982 کو نئی دہلی کے نیشنل سٹیڈیم  میں بھارت اور پاکستان کے درمیان طلائی تمغے کے لیے میچ کھیلا گیا۔ اس مقابلے کی تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک چکی تھیں۔ گراؤنڈ میں 'جے ہند' اور 'ہم جیتیں گے' کے فلک شگاف نعرے بلند ہو رہے تھے۔ بھارتی ٹیم کے لیے فضا سازگار تھی اور ان کی وزیراعظم بھی میچ دیکھنے کے لیے آ چکی تھیں اور اپنے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے موجود تھیں۔ اس میچ میں پاکستان کے خلاف ابتدا میں ہی ایک گول ہو گیا  جس سے مہمان خصوصی کی آنکھوں میں چمک نظر آنے لگی۔

پاکستان ٹیم کے جوان بھارتی گول پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور کلیم اللہ خان، منظور جونیئر، حنیف خان اور سمیع اللہ خان کے ساتھ ان جیسا جوان بھی بھارتی صفوں کی چیر پھاڑ میں لگ جاتا ہے۔ ایک بعد دوسرا گول ہوتا ہے۔ بھارت کا گول کیپر حواس باختہ ہو جاتا ہے۔ جب بھارت کو پانچواں گول ہوتا ہے تو بھارت کے نیشنل ٹی وی کا کیمرا مین مہمانوں کی گیلری میں اپنی وزیراعظم کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بد دل وزیراعظم اپنی ٹیم کی یہ درگت بنتے نہ دیکھ سکیں اور اٹھ کر چلی جاتی ہیں کیونکہ ان کے چلے جانے میں ہی ان کی بہتری تھی۔ پاکستان دو گول مزید کرتا ہے۔ جب فائنل سیٹی بجتی ہے تو اس معرکے میں پاکستان کے سات گول کے مقابلے میں بھارت صرف ایک گول کر پاتا ہے۔

طلائی تمغے پاکستان کی پوری ٹیم پہنتی ہے اور خوشیاں پورا پاکستان مناتا ہے۔ اس جیت کے چبوترے پر کھڑے سب سے خوش نوجوان حسن سردار تھے جنہوں نے اس میچ کو جیتے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایوارڈز اور پہچان ترميم

یہ بھی دیکھیں ترميم

بیرونی روابط ترميم

تصنيف:مقالات تستعمل روابط رياضية ببيانات من ويكي بيانات

حوالہ جات ترميم

  1. ^ ا ب "سپورٹس-ریفرنس ڈاٹ کام پر حسن سردار کا پروفائل". 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2017. 
  2. جیو ڈاٹ ٹی وی کی ویب سائٹ پر -پاکستان ڈے پر سول ایوارڈز حسن سردار کا ستارہ امتیاز ایوارڈ، 23 مارچ 2014 کو شائع ہوا، 30 اپریل 2017 کو حاصل کیا گیا