صدر پاکستان
پاکستان کا صدر وفاق کا سربراہ ہوتا ہے۔ پارلیمانی نظام میں یہ غیر انتظامی عہدہ ہوتا ہے کیونکہ صدر وزیر اعظم کی نصیحت پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
صدر جمہوریہ پاکستان
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان | |
---|---|
![]() | |
خطاب | جناب صدر (غیر رسمی) عزت مآب صدر (رسمی) عزت مآب (بین الاقوامی خط و کتابت میں) |
قسم | سربراہ ریاست (رسمی) |
رہائش | ایوان صدر پاکستان |
نشست | اسلام آباد |
تقرر کُننِدہ | پاکستان کی جماعت انتخاب کنندگان |
مدت عہدہ | پانچ برس ایک مرتبہ قابل تجدید |
قیام بذریعہ | آئین پاکستان |
تاسیس کنندہ | اسکندر مرزا (1956-1958) |
تشکیل | 23 مارچ 1956 (60 برس قبل) |
ویب سائٹ | صدر پاکستان |
البتہ پاکستان میں فوجی حکومت کے دور پر اکثر سالارِ فوج اپنے آپ کو صدر کے عہدے پر فائز کرتے رہے جہاں وہ وزیر اعظم کے انتظامی اختیارات بھی اپنے پاس رکھتے تھے چاہے ان کا اپنا مقرر کیا وزیر اعظم موجود ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی سب سے بُری مثال پرویز مشرف تھا۔
پارلیمانی نظام میں صدر سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالا ہو کر وفاق کی نمائندگی کرے اور نامزد ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو جائے۔ مثال کے طور پر صدر نامزد ہونے کے بعد فاروق احمد خان لغاری پیپلز پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ دوسری طرف آصف علی زرداری صدر ہوتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کا سربراہ بنے رہے ۔
پاکستان کے صدور کی فہرستترميم
قیام پاکستان سے لے کر اب تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والی شخصیات کی فہرست مندرجہ ذیل ہے
نمبر | نام | تصویر | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا | سیاسی جماعت |
---|---|---|---|---|---|
1 | میجر جنرل اسکندر مرزا | 23 مارچ 1956ء | 27 اكتوبر 1958ء | ريپبلكن پارٹی | |
2 | فیلڈ مارشل ایوب خان | 27 اكتوبر 1958ء | 25 مارچ 1969ء | عسکریہ پاکستان | |
3 | جنرل یحیٰی خان | 25 مارچ 1969ء | 20 دسمبر 1971ء | عسکریہ پاکستان | |
4 | ذوالفقار علی بھٹو | 21 دسمبر 1971ء | 13 اگست 1973ء | پاکستان پیپلز پارٹی | |
5 | فضل الہی چوہدری | 14 اگست 1973ء | 16 ستمبر 1978ء | پاکستان پیپلز پارٹی | |
6 | جنرل محمد ضیاء الحق | 16 ستمبر 1978ء | 17 اگست 1988ء | عسکریہ پاکستان | |
7 | غلام اسحاق خان | 18 اگست 1988ء | 18 جولائی 1993ء | آزاد | |
قائم مقام | وسیم سجاد | 18 جولائی 1993ء | 13 نومبر 1993ء | پاکستان مسلم لیگ ن | |
8 | فاروق لغاری | 14 نومبر 1993ء | 2 دسمبر 1997ء | پاکستان پیپلز پارٹی | |
قائم مقام | وسیم سجاد | 2 دسمبر 1997ء | 31 دسمبر 1997ء | پاکستان مسلم لیگ ن | |
9 | محمد رفیق تارڑ | 1 جنوری 1998ء | 20 جون 2001ء | پاکستان مسلم لیگ ن | |
10 | جنرل پرويز مشرف | 21 جون 2001ء | 18 اگست 2008ء | عسکریہ پاکستان/پاکستان مسلم لیگ ق | |
قائم مقام | محمد میاں سومرو | 19 اگست 2008ء | 9 ستمبر 2008ء | پاکستان مسلم لیگ ق | |
11 | آصف علی زرداری | 10 ستمبر 2008ء | 8 ستمبر 2013ء | پاکستان پیپلز پارٹی | |
12 | ممنون حسین | 9 ستمبر 2013ء | 8 ستمبر 2018ء | پاکستان مسلم لیگ (ن) | |
13 | عارف علوی | 9 ستمبر 2018ء | تاحال | پاکستان تحریک انصاف |
ترميم
== نگار خانہ ==