حملہ گوزو (1551ء)
حملۂ گوزو، جولائی 1551 میں وقوع پزیر ہوا۔سلطنت عثمانیہ نے جزیرہ گوزو کے خلاف ، 18 جولائی 1551 کو قریبی مالٹا پر فتح حاصل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد حملہ کیا۔ اس کے بعد طرابلس کے محاصرے کی کامیاب مہم کی گئی۔ [1]
گوزو پر حملہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ عثمانی ہیپسبرگ لڑائیاں | |||||||
گوزو کا موجودہ قلعہ | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
سلطنت عثمانیہ | مالٹا کے شہری | ||||||
کمان دار اور رہنما | |||||||
سنان پاشا صالح رئیس طورغود ریئس |
جوآن ڈی ہومیدیس نکولس ڈیورنڈ ڈی ولے گیگنن گیلاٹینا ڈی سیسا (جنگی قیدی) | ||||||
طاقت | |||||||
10,000 | نامعلوم | ||||||
ہلاکتیں اور نقصانات | |||||||
نا معلوم | 5000سے7000 قیدی |
حملہ
ترمیممالٹا
ترمیمعثمانی بحری بیڑے کا کماندار سنان پاشا تھا، اس کے ہمراہ صالح رئیس اور طورغود ریئس تھے۔ [1][2] عثمانی فوج پہلے مالٹا ، مارسم ژیٹ پر اتری اور 10،000 جوانوں کے ایک دستے نے بیرگو اور فورٹ سینٹ اینجلو پر چڑھائی کی ، لیکن انھیں احساس ہوا کہ یہ مضبوط قلعہ آسانی سے فتح نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا ، عثمانیوں نے اپنی توجہ مدینہ میں دیہاتوں کو لوٹنے کی طرف مبذول کرلی ۔ ادھر ، فرا ویلیگینین کی سربراہی میں مدینہ کے عیسائی سورماؤں نے دیہات میں رہنے والے لوگوں سے شہر میں پناہ لینے اور اس کے دفاع میں مدد کرنے کی اپیل کی۔ جب عثمانی وہاں پہنچے تو انھوں نے شہر کے دفاع میں ایک بڑی فوج کو دیکھا۔ انھوں نے اس شہر پر حملہ کرنے کے منصوبے کے خلاف فیصلہ کیا کیونکہ وہ ایک طویل محاصرے میں لڑنا نہیں چاہتے تھے۔ اس موقع پر ، ایک امدادی بیڑے نے مارسام ژیٹ میں لنگر انداز عثمانی بحری جہاز پر حملہ کر دیا۔
گوزو
ترمیماس کے بعد عثمانیوں نے قریبی گوزو پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کا گورنر گیلاٹیان ڈی سیسا تھا۔ کچھ دن کی بمباری کے بعد ، ڈی سیسا نے سنان پاشا کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی ، تاہم مؤخر الذکر نے ان شرائط کو مسترد کر دیا۔ کچھ دن بعد ہی قلعے پر قبضہ ہو گیا۔ عثمانیوں سے چھپ کرقلعہ کی دیواروں کے ذریعے تقریباً 300 افراد فرار ہو گئے۔ گورنر ڈی سیسا اور سورماؤں سمیت دیگر 6000 افراد کو اسیر کر لیا گیا اور اسیری کے دوران میں ہلاک ہو گئے ، انھیں 30 جولائی کو طرابلس روانہ کیا گیا۔ عثمانیوں نے صرف ایک راہب اور گوزو کے چالیس بزرگ شہریوں کو زندہ رکھا۔ [1]
لیجنڈ کے مطابق ،جب عثمانی شہر کی دیواروں تک آگئے ، برنارڈو ڈوپو (جسے برنارڈو ڈا فونٹے یا ڈی اوپو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کا ایک محافظ بہادری سے لڑا اورہلاک ہونے سے پہلے اس نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو غلامی کے مقابلے میں موت کو ترجیح دیتے ہوئے خود ہی قتل کر دیا ۔ قلعے کی ایک گلی کا نام اس کے نام پر رکھا گیا ہے اور اس کے گھر کے باہر ایک تختی پڑی ہے جو اس کی موت کی یاد دلاتی ہے۔
نتائج
ترمیمچبکہ کچھ عیسائی گوزو پر ہی رہے ، مالٹا سے تعلق رکھنے والے افراد کو سینٹ جان کے نظام نے جزیرے کو دوبارہ آباد کرنے کی ترغیب دی ۔ تاہم آبادی کو 1551 سے پہلے کی سطح تک پہنچنے تک لگ بھگ 150 سال لگے۔ کچھ گوزو کے شہری خود کو غلامی سے نجات دلانے میں کامیاب ہو گئے ، جن میں قابل ذکر ریورینڈ لورینزو ڈی اپاپس ، جو 1554 میں گوزو واپس آیا،ہے
حملے کے بعد نظام نے لیون اسٹروزی اور پیٹرو پارڈو پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا ، جو انجینئر تھے ، انھوں نے مالٹا کے جزائر کی قلعوں کی جانچ پڑتال اور مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کییں۔ گرینڈ ماسٹر ، جوآن ڈی ہومیڈیس نے ٹیکس میں اضافہ کیا اور ساحلی محافظ فوج، دیجما کو مضبوط کیا۔ اسٹروزی اور پارڈو کے کمیشن کے بعد ، سینٹ مائیکل اور سینٹ ایلمو کے قلعے بڑی بندرگاہ کے بہتر دفاع کے لیے تعمیر کیے گئے تھے۔ مدینہ اور بیرگو کے قلعوں کو مضبوط کیا گیا اور سینگلیا کے قلعے تعمیر کیے گئے۔
1565 میں مالٹا کے عظیم محاصرے کی ایک وجہ مالٹا کے تمام جزیروں پر قبضے میں ناکامی تھی۔ 1613 اور 1709 میں گوزو پر دو اور ناکام حملے کیے گئے۔ [1]
گوزو پر قبضہ کے دوران میں ، عثمانیوں نے یونی ورسٹا آرکائیو تباہ کر دیے۔ گوزوسے متعلق صرف 1551 قبل کے ریکارڈ جن میں نوٹریئل آرکائیو کی کچھ دستاویزات اورپالرمو ، سسلی کے آرکائیو کی کچھ دستاویزات شامل ہیں، سے پتہ چلتا ہے۔
یادگار
ترمیماس حملے کو 1997 میں سان اینڈریا اسکول کے گریڈ 5 کے طالب علموں نے ادا کاری کر ذریعے پیش کیا تھا اور گوزو شہر کا ایک افسانہ کے عنوان سے ویڈیو جاری کی گئی تھی۔ طلبہ نے ترک حملہ آوروں ، سورماؤں اور مالٹا کے کسانوں کے کردار ادا کیے اور فلم بندی شچنرشارلٹ لوئس پر کی گئی ۔ [3]
دین ایل آرٹ ایلوا نے 31 جولائی 2009 کو قلعہ میں سینٹ مائیکل برج پر حملے کا موسیقی کھاتہ تیار کیا تھا۔ اس کا مرکزی خیال ڈان برنارڈو ڈی اوپو کی علامات پر تھا۔
2013 میں وکٹوریا، گوزو میں ولا رنڈل کے باغات میں محاصرے کی یادگار قائم کی گئی تھی۔
مارٹیز فینچ کی کتاب ایٹ پوائنٹڈ کراس (2011)،مالٹا میں لکھے گئے ان کے تاریخی افسانوی سلسلے کا ایک حصہ، میں گوزو کے محاصرے کا ذکر کیا گیا۔
ڈوروٹھی ڈنیٹ کی کتاب، دی ڈس آرڈرلی نایٹس(1966)،اس کی افسانوی سیریز لیمنڈ کرونیکلز کا ایک حصہ، میں بھی گوزو پر حملے کا ذکر واضح طور پر کیا گیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت George Percy Badger (1838)۔ Description of Malta and Gozo۔ مالٹا: M. Weiss۔ صفحہ: 292
- ↑ Carolyn Bain (2007)۔ Malta & Gozo۔ Lonely Planet۔ صفحہ: 21۔ ISBN 978-1-74104-540-6
- ↑ "The Video of our Historical re-enactment: "A Tale of a Gozitan City""۔ San Andrea School۔ 14 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ