حنہ

سموئیل کی ماں، القانہ کی بیوی
(حناح سے رجوع مکرر)

حنہ (عبرانی חַנָּה Ḥannāh; انگریزی تلفظ /ˈhænə/[1]) القانہ کی بیوی تھیں۔ جن کا ذکر کتاب سموئیل میں موجود ہے۔ عبرانی بائبل کے مطابق حنہ سموئیل کی والدہ تھیں۔

حنہ
(عبرانی میں: חַנָּה ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حنہ اولاد کے لیے دعا کرتے ہوئے

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 12ویں صدی ق م  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 11ویں صدی ق م  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بنی اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شوہر القانہ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سموئیل   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان کنعانی زبانیں   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بائبل میں ذکر

ترمیم

حنہ کا ذکر سموئیل 1:2-2:21 میں موجود ہے۔ سموئیل کتاب۔1 کے پہلے دو ابواب میں ذکر کیا گیا ہے۔
سموئیل۔1 میں 28-1:1 کے مطابق، القانہ کی دو بیویاں تھیں ایک کا نام حنہ تھا اور دوسری کا نام فننہ تھا۔ فننہ کے دو بچے تھے اور حنہ کی ایک بھی اولاد نہ تھی۔ لیکن پھر بھی القانہ کو حنہ محبوب تھی۔ اور اس کی وجہ سے فننہ حنہ سے حسد کرتی تھی۔ اور حنہ کو ہر وقت بانجھ پن کا طعنہ دیتی رہتی تھی۔ ان دونوں کا رشتہ بالکل سارہ اور ہاجرہ کے رشتے کی طرح تھا۔[2]

القانہ ایک متقی آدمی تھا کیونکہ وہ اپنے خاندان کو وقفہ وقفہ سے حج کے لیے سیلا کے مقدس مقام پر لے جایا کرتا تھا۔ القانہ اور حنہ کا متقی ہونا اور بعد میں اولاد ہونا بالکل ایسا ہی ہے۔جیسا زکریا اور الیشبع سے یوحنا اصطباغی کی پیدائش، عمران اور حنا سے مریم کی پیدائش۔[2]

نذر (Vow) کا واقعہ

ترمیم
 
حنہ، عیلی کاہن کو اپنا بیٹا دیکھتے ہوئے۔

ایک دفعہ حنہ سیلا کی عبادت گاہ گئی اور اس نے اپنی اولاد کے لیے دعا کی۔ اس نے نذر (انگریزی: vow) کی قسم کھائی اور روتے ہوئے کہا اگر خداوند نے مجھے اولاد سے نوازا تو میں اسے ایک نذیر (انگریزی: Nazirite) کی حیثیت سے خدا کے لیے وقف کردوں گی۔[2] عیلی، جو سیلا کی عبادت گاہ کی چوکھٹ پر بیٹھ رہا تھا، اس کی بیٹھتے ہوئے نظر حنہ پر پڑی، اس نے وہاں دیکھا کے عورت اپنے آپ سے کچھ بڑ بڑا رہی ہے اور عیلی نے پہلے سوچا کہ شاید اس عورت نے نشہ کیا ہوا ہے پر اس نے جب حنہ کی باتوں پر غور کیا تو اسے اصلی حقیقت کا پتا چلا۔ پھر عیلی نے حنہ کی حوصلہ افزائی کی۔ عیلی سیلا کا کاہن اور بنی اسرائیل کا آخری قاضی تھا۔ وہ شمشون کی وفات کے بعد قاضی بنا تھا۔[3] عیلی نے حنہ کو دعائیں دیں اور اسے خوشی خوشی گھر رخصت کیا۔ کچھ عرصے بعد حنہ حاملہ ہو گئی اور سموئیل کو جنم دیا۔ حنہ نے سموئیل کی پیدائش پر خوشی سے نشیدِ مریم (انگریزی: Magnificat) پڑھا تھا۔

جب سموئیل کی ماں کا دودھ چھوٹ گیا تو حنہ اپنی نذر (انگریزی: vow) کے مطابق اسے عیلی کے پاس چھوڑ گئی۔[4] اور وہ وقت پر سموئیل سے ملنے آتی رہی۔[3]

فنون میں

ترمیم

ولیم ویلز نے ایک شیشہ کی کھڑکی پر رنگین نقشہ کشی کر کے سموئیل اور حنہ کی تصویر تیار کی ہے۔ جو سینٹ میری دا ورجن چرچ ایمبلسائڈ، انگلستان میں نصب ہے۔[5]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Wells، John C. (1990)۔ Longman pronunciation dictionary۔ Harlow, England: Longman۔ ص 324۔ ISBN:0-582-05383-8 entry "Hannah"
  2. ^ ا ب پ Bergant, Dianne. The Collegeville Bible Commentary Based on the New American Bible, Liturgical Press, 1992 ISBN 978-0-8146-2210-0
  3. ^ ا ب "Samuel the Prophet", Chabad.org
  4. حنہ اور سموئیل نبی،امریکا میں آرتھوڈوکس چرچ
  5. A Mother in Israel, Jean and Alexander Heard Library, Vanderbilt University