حنا دستگیر
حنا دستگیر ایک پاکستتانی سیاست داہے جو 13 اگست 2018ء سے رکن صوبائی اسمبلی سندھ ہے۔حنا دستگیر نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ [1]
حنا دستگیر | |
---|---|
رکن صوبائی اسمبلی سندھ | |
آغاز منصب 13 اگست 2018 | |
معلومات شخصیت | |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حنا دستگیر نے سندھ یونیورسٹی سے بیچلر آنرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر معاشیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اس کے علاوہ قانون کے مضمون میں بھی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور ایل ایل بی کی ڈگری بھی ان کے پاس ہے۔
سیاست
ترمیمحنا دستگیر خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں جو 2018 کے عام انتخابات میں کوٹے کی بنیاد پر تھیں[2]۔سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی خواتین اکثریت میں ہیں کیونکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پچھلے 50 سال سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور 2008 سے مسلسل تیسری دفعہ حکومت بغیر وقفے کے جاری ہے [3]۔
حنا دستگیر نے سندھ اسمبلی میں جمہوریت اور سیاسی ترقی کے لیے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی۔ سال 2020 کے سندھ بجٹ کی مالیاتی اور معاشی بجٹ کی بحث میں بھی حصہ لیا۔
صوبائی اسمبلی قرارداد
ترمیمحنا دستگیر نے متحدہ قومی موومنٹ کے لیڈر مقبول صدیقی کی سندھ کو تقسیم کرکے دو صوبے بنانے کی تجویز کی مذمت پر مبنی قرارداد پیش کی۔ انھوں نے ایک اور قرارداد سندھ کے تھر کول سے ایندھن اور بجلی بنانے کے منصوبے کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی کاوشوں سے اس منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر اعترافی قرارداد پیش کی۔[4]
انھوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ہیڈ کوارٹر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے منصوبے پر مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے ذریعے سندھ کی صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت سے اس مسئلے کو طے کرنے کے لیے کہا گیا۔
صوبائی اسمبلی کارروائی
ترمیمحنا دستگیر متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں۔ وہ توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی میں سوالات اٹھانے میں دلچسپی رکھتیں ہیں۔حنا دستگیر ی مندرجہ صوبائی کارروائیوں میں شریک رہیں:
- سندھ اسمبلی کے سیشن چار میں بجٹ کی کارروائی
- سندھ کے سیشن چار میں حکومت احکامات کی کارروائی
- سندھ کے سیشن پانچ میں صوبائی بجٹ کی کارروائی
توجہ دلاؤ نوٹس
ترمیمانھوں نے تجارت اور صنعت کے وزیر کی توجہ کوٹری کے مکینوں کی طرف دلائی کہ انھیں فیکٹریوں اور صنعتوں میں نوکریوں سے محروم رکھا جاتا ہے باوجود اس امر کہ بہت سی فیکٹریاں اور صنعتیں کوٹری، کراچی کے علاقے میں موجود ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "حنا دستگیر سندھ صوبائی اسمبلی رکن"۔ سندھ صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 29 مارچ 2021۔ 2020-10-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-29
- ↑ "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly". The News (انگریزی میں). 13 اگست 2018. Retrieved 2018-08-13.
- ↑ "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ thenews.com.pk۔ 2018-08-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-17
- ↑ "حنا دستگیرکے فافن پر سیاسی کوائف"۔ FAFEN۔ 25 marc 2021
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)[مردہ ربط]
پیش نظر صفحہ پاکستانی سیاست سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |