حیدرآبادی حلیم ہندوستانی شہر حیدرآباد میں حلیم کی ایک مشہور قسم ہے۔ حلیم گوشت، دالوں اور گندم سے بنا ایک پکوان ہے۔ یہ اصلاً ایک عرب پکوان ہے اور نظام حیدرآباد (حیدرآباد ریاست کے سابق حکمران) کے دور حکومت میں اسے چاؤش لوگوں نے متعارف کرایا جو جلد ہی مقامی روایتی مصالحوں کی وجہ سے منفرد حیدرآبادی حلیم کا روپ اختیار کر گیا اور 19 ویں صدی سے مقامی لوگوں میں مقبول ہوا۔

حیدرآبادی حلیم
سلاد کے ساتھ حیدرآبادی حلیم پیش کیا گیا ہے
متبادل نامحیدرآبادی حریث
اصلی وطنبھارت
علاقہ یا ریاستحیدرآباد، تلنگانہ
موجداصلاً Chaush (Hyderabadi Arabs) کا پکوان
بنیادی اجزائے ترکیبیPounded wheat, lentils, goat meat، گھی، خشک میوہ اور زعفران

حیدرآبادی حلیم کو وہی درجہ حاصل ہے جو حیدرآبادی بریانی کو حاصل ہے۔ حیدرآبادی حلیم کو لوگ شادیوں، جشن اور دیگر سماجی مواقع پر تو رکھتے ہی ہیں مگر خاص طور پر رمضان المبارک میں افطار میں یا افطار کے بعد حیدرآبادی حلیم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اکثر کا کہنا ہے کہ حیدرآبادی حلیم فوری طور پر توانائی فراہم کرتا ہے اور قوت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ رمضان کے خاص پکوانوں میں سے ایک ہے۔ اس کی ثقافتی اہمیت اور مقبولیت کی وجہ سے 2010ء میں اسے بھارتی جی آئی ایس (GIS) رجسٹری آفس کی طرف سے جیوگرافیکل انڈیکیشن اسٹیٹس (GIS) عطا کیا گیا تھا۔ بھارت میں حلیم اس حیثیت کو حاصل کرنے والا گوشت کا پہلا پکوان ہے۔