خاتون (انگریزی: Khatun; منگولی: ᠬᠠᠲᠤᠨ، khatun، хатан khatan; فارسی: خاتونkhātūn; اردو: خاتون khātūn، جمع خواتين khavātīn; (بنگالی: খাঁতুন)‏، খাতুন; ترکی زبان: hatun) طبقۂ امرا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا لقب ہے جو خان یا خاقان کی شریک حیات ہو۔ یہ خاص طور پر ترک خانیت اور منگول سلطنت میں استعمال ہوتا تھا، جو ملکہ کے مساوی ہے۔

اردو زبان میں استعمال

ترمیم

خاتون ترکی زبان سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ [1]

1 - معزز عورت، بی بی، بیگم۔
"مہربانی کر کے اس خاتون کے متعلق حالات معلوم کر کے آگاہ کریئے" ( 1935ء، اقبال نامہ، 313:1 )

2 - ملکہ؛ امیر گھر کی عورت، امیر زادی، لیڈی۔
خاتون مصر اب مہ کنعاں کے واسطے زنداں تمام ہالہ آغوش ہو گیا ( 1921ء، انجم کدہ، 41 )

3 - بیوی، زوجہ۔
"منشی محمد احمد کی خاتون نے 24 شعبان کو رحلت کرکے مجھے اور بھی چور کر ڈالا" ( 1893ء، مکاتیب امیر مینائی، 183 )

4 - خاتون جنت کی تخفیف، مراد حضرت فاطمہ بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ الیہ وآلہ وسلم
سو خاتون کے گلشن کا ہے بارتوں حسن کے گھرانے میں سردارتوں ( 1645ء، قصہ بے نظیر، 14 )

حوالہ جات

ترمیم