تصویر

نظرثانی بتاریخ 16:30، 10 ستمبر 2009ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''تصویر''' یا '''صورت''' <small>(image)</small>، جسے '''شبیہہ''' بھی کہا جاتا ہے، ایک صنعی وقیعہ (artifact) جس کی ظاہریت ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

تصویر یا صورت (image)، جسے شبیہہ بھی کہا جاتا ہے، ایک صنعی وقیعہ (artifact) جس کی ظاہریت کسی موضوع - عموماً ایک طبیعی شے یا شخص - جیسی ہو.

تصاویر دوجہتی ہوسکتی ہیں جیسے کوئی عکسہ وغیرہ، اور تین جہتی بھی جیسے ایک مجسمہ. ان کو بصری اختراعات مثلاً عکاسات، آئینہ جات، عدسات، دوربین، خردبین وغیرہ، اور قدرتی اشیاء و مظاہر جیسے انسانی آنکھ یا پانی کی سطح کے ذریعے لیا جاسکتا ہے.

وسیع تناظر میں لفظ تصویر کسی بھی دوجہتی شکل جیسے کوئی نقشہ، ایک مخطط، pie chart یا ایک مجرد نقش (abstract painting) کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. اِس وسیع تناظر کے تحت تصاویر کو یدواً بھی بنایا جاسکتا ہے مثلاً نقاشی کے ذریعے، اور خودبخود یعنی بذریعہ طباعت یا شمارندی تخطیطی طرزیات کے ذریعے، وغیرہ.

ایک طیران پذیر تصویر ایک ایسی تصویر ہے جو کہ ایک مختصر وقت کیلئے موجود رہتی ہے. مثلاً کسی آئینہ میں کسی شے کی شبیہ وغیرہ. ثابت تصویر، جسے نقل کثیف (hard copy) بھی کہاجاتا ہے ایک ایسی تصویر ہے جو کسی مواد جیسے کاغذ یا منسوج پر عکاسی یا رقمی عمل کاری کے ذریعے نقش بند کیا گیا ہوتا ہے.

ذہنی تصویر ایک ایسی تصویر ہے جو کہ کسی فرد کے ذہن میں موجود ہوتی ہے: کوئی چیزجو وہ یاد رکھتا ہے یا تصوّر کرتا ہے.

ساکن تصویر کی اصطلاح عکاسی، بصری وسیط اور شمارندی صنعت میں استعمال کی جاتی ہے جبکہ متحرک تصویر سے مراد ایک تحریکہ (فلم) یا منظرہ بشمول رقمی منظرہ ہیں.


نیز دیکھئے