تناوبگر

نظرثانی بتاریخ 15:56، 15 جون 2011ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: تناوبگر (alternator) ایسا آلہ ہے جو کہ حرکی توانائی(مکینیکل انرجی) کو برقی توانائی (جو کہ [[آلٹرنیٹنگ کرن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

تناوبگر (alternator) ایسا آلہ ہے جو کہ حرکی توانائی(مکینیکل انرجی) کو برقی توانائی (جو کہ آلٹرنیٹنگ کرنٹ کی صورت میں ہوتی ہے)بدلتا ہے. کسی بھی A.Cبرقی رو پیدا کرنے والے جنریٹر کو آلٹرنیٹر کہا جا سکتا ہے.آلٹرنیٹر اندرونی احتراقی انجنوں میں،گاڑیوں وغیرہ میں اور پاورپلانٹس میں استعمال ہوتے ہیں.

تاریخ

آلٹرنیٹر کے موجد مائیکل فیراڈے اور ہپولیٹ پکسی تھے.بعد میں اسے مزید بہتر بنایا گیا.

آلٹرنیٹر کیسے کام کرتا ہے

آلٹرنیٹر گھومتے ہوئے مقناطیسی میدان کی مدد سے بجلی پیدا کرتے ہیں. آلٹرنیٹر مستقل مقناطیسوں،کوائلز،سٹیٹر پر مشتمل ہوتا ہے.چند کوائلز کو لوہے کی کور پر وائنڈ کیا جاتا ہے.اسے سٹیٹر کہتے ہیں.سٹیٹر گول شکل کا ہوتا ہے.اسکے درمیان مستقل اور عارضی مقناطیسوں پر مشتمل روٹر رکھا جاتا ہے.جس کے کئی پول ہوتے ہیں.


 
‎آلٹرنیٹر کی ڈایاگرام‎

عارضی مقناطیس رکھنے کی صورت میں انہیں الگ سے برقی رو دینا پڑتی ہے. جب روٹر گھومتا ہے.تو اس سے گھومتا ہوا مقناطیسی میدان پیدا ہوتا ہے.جو کوائلز میں میگنیٹک انڈکشن کے ذریعے آلٹرنیٹنگ کرنٹ پیدا کرتا ہے. آلٹرنیٹر سے حاصل کردہ کرنٹ کی مقدار اور وولٹیج پولز کی تعداد،مقناطیسوں کی طاقت،کوائل میں ٹرنز کی تعداد اور زیادہ تیزی سے گھمانےRPM ‏ پر منحصر ہے.

فوائد

آلٹرنیٹر چونکہ ڈائنامو کے مقابلے میں سستا اور دیرپا ثابت ہوتا ہے.اس لیئے آج کل اسی سے برقی رو حاصل کی جاتی ہے.ڈائنامو کے کموٹیٹر(کاربن برش)گھسنے کی وجہ سے جلد تبدیل کرنا پڑتے ہیں.یہ ڈائنامو کا نقصان ہے.اور D.Cوولٹیج کو کم زیادہ کرنا بھی مشکل ہے.اس لیے A.Cکرنٹ اور آلٹرنیٹر کو ہی ترجیح دی جاتی ہے.

استعمالات

آلٹرنیٹرز برقی پاور پلانٹس میں ڈیم کے ٹربائن یا سٹیم ٹربائن سے گھمائے جاتے ہیں. گاڑیوں اور اندرونی احتراقی انجنوں (internal combustion engines)

میں انجن آلٹرنیٹر کو گھما کر برقی رو پیدا کرتا ہے.جو کہ سپارک پلگ کو کرنٹ فراہم کرتی ہے.اور انجن سٹارٹ ہونے کے بعد چلتا رہتا ہے.

 
‎گاڑی کا آلٹرنیٹر‎


باقی طاقت ریکٹی فائر کے ذریعے ڈائریکٹ کرنٹ میں بدل کر ہیڈلائٹس،ہارن،ائر کنڈیشنر وغیرہ چلانے کے کام آتی ہے.