"گندھک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م ←‏منبع: روڈ آئلینڈ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 28:
کرہ ارض پر گندھک گرم پانی کے چشموں اور آتش فشانی علاقوں کے آس پاس بالخصوص [[بحر الکاہل|بحرالکاہل]] کے [[حلقۂ آتش|حلقہ آتش]] کے ساتھ ساتھ پائی جاتی ہے۔ ایسے ہی ذخائر کی [[کان کنی]] [[انڈونیشیا]]، [[چلی]] اور [[جاپان]] میں کی جاتی ہے۔ [[صقلیہ|سسلی]] بھی گندھک کی کانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
 
[[خلیج میکسیکو]] کے کنارے [[نمک]] کے گنبدوں میں گندھک کی بہت بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گندھک بیکٹیریا نے پیدا کی ہے۔ تاہم یہ ذخائر فطری طور پر بھی بنے ہو سکتے ہیں۔ [[متحجر|متحجروں]] کے ساتھ موجود گندھک کے ایسے ذخائر جو نمک کے گنبدوں میں موجود ہوں، سے [[ریاستہائے متحدہ امریکہامریکا|ریاست ہائے متحدہ امریکہ]]، [[بولندا|پولینڈ]]، [[روس]]، [[ترکمانستان]] اور [[یوکرین|یوکرائن]] میں گندھک کا اہم ذریعہ تھے۔ تاہم اب ان کا استعمال متروک ہو چکا ہے۔
 
عام طور پر گندھک سلفائیڈ اور سلفیٹ کی معدنی شکل میں ملتی ہے۔ [[جپسم]] جو [[کیلشیئم]] سلفیٹ ہوتا ہے اسکی عام مثال ہے۔ قدرتی طور پر آتش فشاں سے نکلنے والے مادے میں گندھک شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بیکٹیریا بھی گندھک رکھنے والے [[نامیاتی مادہ|نامیاتی مادے]] کی توڑ پھوڑ سے گندھک پیدا کرتے ہیں۔