"تفرقۂ عظیم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
سطر 1:
{{مسیحیت}}
'''تفرقۂ عظیم''' کو '''مشرق-مغرب تفرقہ'''، '''تفرقۂ 1054ء''' اور '''نفاق عظیم'''<ref>تقی عثمانی، عیسائیت کیا ہے؟ ۔ صفحہ 72</ref> بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تاریخ مسیحیت کی ایک اصطلاح ہے۔ اس سے مراد [[مشرقی راسخُراسخ الاعتقاد کلیسیا|مشرقی راسخ الاعتقاد]] اور [[رومن کیتھولک]] کلیسیاؤں کےکا درمیانوہ میںزبردست اتحاداختلاف کاہے خاتمہجس تھا،کی جووجہ گیارہویںسے صدیمشرقی کلیسیا رومن کیتھولک سے ابہیمشہ تککے جاریلیے ہے۔<ref>تقیالگ عثمانی،ہوگیا عیسائیتاور کیامشرقی ہے؟کلیسیا ۔نے صفحہاپنا 72</ref>نام راسخ الاعتقاد رکھ لیا۔ دونوں کا یہ اختلاف گیارہویں صدی سے اب تک جاری ہے۔
== اسباب ==
 
تفرقۂ عظیم کے اہم اسباب حسب ذیل ہیں:
# اس علاحدگی کی پہلی وجہ تو مشرقی اور مغربی کلیسیاؤں کا نظریاتی اختلاف ہے۔ مشرقی کلیسیا (موجودہ راسخ الاعتقاد) کا یہ عقیدہ تھا کہ [[روح القدس (مسیحیت)|روح القدس]] کا اقنوم صرف [[خدا باپ|باپ]] سے نکلا ہے [[خدا بیٹا|بیٹے]] کا اقنوم اس کے لیے محض ایک وسیلے اور واسطے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور مغربی کلیسیا (موجودہ رومن کیتھولک) کا یہ نظریہ ہے کہ روح القدس کا اقنوم باپ اور بیٹے سے نکلا ہے۔ دوسرے مشرقی کلیسیا کا یہ نظریہ تھا کہ بیٹے کا نام اور رتبہ باپ سے کم ہے اور مغربی کلیسیا کا عقیدہ تھا کہ دونوں برابر ہیں۔ مشرقی کلیسیا، مغربی کلیسیا پر یہ الزام لگاتا تھا انھوں نے اپنے عقیدے کو ثابت کرنے کے لیے [[نیقیہ کونسل]] کے فیصلے میں بعض الفاظ اپنے طرف سے دیے ہیں جو اصل فیصلے میں موجود نہ تھے۔
# دوسری وجہ تھی کہ مشرقی اور مغربی کلیسیاؤں میں نسلی امتیاز کی خلیج حائل تھی۔ مغرب میں اطالوی اور جرمنی نسل تھی اور مشرق میں یونانی اور ایشیائی۔
# [[رومی سلطنت|سلطنت روما]] دو حصوں میں بٹ جانے کی وجہ [[قسطنطنیہ]] کا شہر [[روم]] کے قدیم شہر کا حریف بن گیا۔
# [[پاپائے روم]] اپنا اقتدار اور بالادستی قسطنطنیہ کے [[بطریق]] کے نہ حوالے کرنے کو تیار تھا اور نہ اس میں اس کو شریک کرنے کے لیے تیار تھا۔
# [[رومی کلیسیا]] کو اس بات پر ناز تھا کہ [[پطرس]] اور [[پولس]] نے روم میں شہادت پائی تھی اس لیے یہ شہر اور کلیسیا زیادہ اہم اور مقدس ہے۔ قسطنطنیہ چونکہ رومی حکومت کا پایۂ تخت تھا اس لیے وہ یہ کلیسیا رومی کلیسیا پر فوقیت اور برتری ظاہر کرتا تھا۔
# کلیسیاؤں میں اختلاف کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ دونوں کی زبانیں مختلف تھیں رومی کلیسیا میں [[لاطینی زبان|لاطینی]] اور قسطنطیہ میں [[یونانی زبان|یونانی]]۔ دونوں کی تعلیمات کا ترجمہ جب دوسری زبان میں ہوتا تھا تو مفہوم میں اختلاف پیدا ہوجاتا تھا اور بحثیں چھڑ جاتی تھیں۔
# [[پوپ لیو نہم]] نے 1054ء میں مغربی عقائد کو مشرقی کلیسیا پر تھوپنے کی کوشش کی۔ قسطنطیہ کے بطریق [[بطریق میکائیل اول|میکائیل اول]] نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ پوپ کے سفراء نے سینٹ صوفیاء کے چرچ میں قربان گاہ پر لعنت (Anathema) کے کلمات لکھ دیے اور اس بات نے تفرقۂ عظیم مکمل کردیا۔
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}