"اوسیرس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م BukhariSaeed نے صفحہ اوزیریس کو اوسیرس کی جانب منتقل کیا
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{Infobox Egyptian deity
| Image = Standing Osiris edit1.svg
| Caption = اوزیریساوسیرس موت کا دیوتا، اسکی سبز جلد دوبارہ پیدائش کی علامت ہے
| Hiro = <hiero>Q1:D4-A40</hiero>
| Name = اوزیریس<br />Osirisاوسیرس
| God_of = '''بعد از حیات کا دیوتا'''
| cult_center = [[ابیدوس]]
| Symbol = خرمن کوب اور آنکڑا
| Parents = [[دیوتا گب|گب]] اور [[نوت]]
| Siblings = [[ایزیس]],، [[ست]],، [[نفتیس]]
| Consort = [[ایزیس]]
| Children = [[حورس]] اور [[Anubis]]
}}
 
'''اوزیریساوسیرس''' (Osiris) قدیم مصری بعد از حیات، پوشیدہ دنیا، اور اموات کا دیوتا تھا۔
 
مصری قصص وروایات کے مطابق اوسیرس زمین کے دیوتا [[دیوتا گب|گب]] اور آسمان کی دیوی [[نٹ (دیوی)|نٹ]] کی حرامکاری کا نتیجہ تھا<ref>Frazer , Golden Bough p.362 .(Abridges Edition)</ref> کیونکہ نٹ درحقیقت سورج دیوتا را کی بیوی تھی۔ اسی حرامکاری کی وجہ سے دیوی [[آئی سس]]، [[ہورس]]، اور سیت بھی پیدا ہوئے۔ اوسیرس کی شادی اس کی ہمیشرہ آئی سس سے ہوگئی اور ان دونوں سے ہورس سورج دیوتا بھی پیدا ہوا۔ اس کے بھائی سیت نے دغابازی سے مروا ڈالا اور اس کو ایک صندوق میں بند کرکے اس نے [[دریائے نیل]] میں پھینک دیا۔ آئی سس اپنے متوفی بھائی اور خاوند کے لیے غم کرتی پھری تلاش کرتے کرتے اس کو وہ صندوق مل گیا۔ اور اس نے لاش پر ماتم کیا لیکن جب سیت کو اس کی خبر ملی تو اس نے لاش پر قبضہ کرکے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے مصر کے چودہ مختلف حصص میں پھنکوا دیے۔ اس اثنا میں آئی سس کے لڑکا پیدا ہوا۔ جس کا نام اس نے ہورس رکھا۔ مدت تک تلاش کرنے کے بعد آئی سس کو اوسیرس کے مختلف اعضا مل گئے۔ اور تھوتھ کے سحر کے زور سے وہ دوبارہ زندہ ہوگیا۔ ہورس نے سیت سے اپنے باپ کا بدلہ لیا۔ لیکن آئی سس کی سفارش کرنے پر اس نے اس کی جان بخشی کردی لیکن وہ اپنی ماں آئی سس کی سفارش کرنے پر اس سے اس قدر بگڑا کہ اس نے اس کا سرتن سے جدا کردیا لیکن تھوتھ نے اس کی جگہ گائے کا سر لگادیا۔ ہورس اور سیت تب مصر کے دیوتاؤں کی عدالت میں حاضر ہوئے اور ہورس تھوتھ کی مدد کی وجہ سے فاتح ہوا اس کو اس کے باپ کا تاج وتخت دیدیا گیا۔ اور مصر کے دونوں حصے اس کے ماتحت ایک ہوگئے۔<ref>Encyclopedia of Religion and Ethics Vol V11 Art Isis.</ref>
اوسیرس زرخیزی اور نسل بڑھانے کا دیوتا بھی تھا اور گندی اور غلیظ رسوم اس کی پرستش کا ایک اہم حصہ تھیں۔<ref>Frazaer, Golden Bough,p.381</ref> اس کے تہوار کے دن عورتیں جلوس میں نکلتی تھیں اور اس دیوتا کے عضو مخصوص کے نشان کو دھاگوں کے ذریعے حرکت دیتی ہوئی لیے پھرا کرتیں اور تعریف وستائش کے گیت گایا کرتی تھیں۔ اوسیرس کی شان میں جو گیت گائے جاتے تھے۔ ان میں اس کے پرستار اس ناپاک پہلو پر بالخصوص زوردیتے تھے۔
== حوالہ جات ==
{{حوالہ_جات}}
{{قدیم مصری مذہب زیریں حاشیہ}}
{{CommonscatCommons category|Osiris}}
 
[[زمرہ:زرخیرزی کے دیوتا]]