"دریائے فرات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: اضافہ سانچہ ناوبکس {{قدیم میسوپوٹیمیا}}
سطر 21:
== دریا کا منبع اور سفر ==
 
دریائے فرات تقریباً دو ہزار 780 کلومیٹر (ایک ہزار730میل) طویل ہے۔ یہ دو شاخوں کارا (مغربی فرات) اور مراد (مشرقی فرات) سے مل کر تشکیل پاتا ہے۔ کارا موجودہ مشرقی [[ترکی]] میں [[ارضروم]] کے شمال میں آرمینیائی سطح مرتفع سے جبکہ مراد [[جھیل وان]] کے شمال میں [[کوہ ارارات]] کے جنوب مغرب سے نکلتا ہے۔ دریائے فرات کھائیوں اور گھاٹیوں میں سے ہوتا ہوا جنوب مشرقی [[شام]] سے [[عراق]] میں ابوکمال کے مقام پر داخل ہوتا ہے۔ خبور اور بلخ دریا مشرقی [[شام]] میں دریائے فرات میں گرتے ہیں۔ اس سے نیچے آتے ہوئے دریائے فرات میں کوئی مزید دریا نہیں گرتا۔ جنوبی عراق کے شہر [[بصرہ]] کے شمال میں دریائے فرات [[دریائے دجلہ]] میں گرتے ہوئے [[شط العرب]] نامی ڈیلٹا بناتا ہے اور دونوں دریا [[خلیج فارس]] میں گرتے ہیں۔ اس وسیع ڈیلٹا کے باعث یہ ایک بہت بڑے دلدلی علاقے کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
[[فائل:Zalabiya,Euphrat.jpg|تصغیر|دریائے فرات]]