"جارج حبش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 6:
 
== تحریک فلسطین ==
60 کی دہائی میں پی ایف ایل پی نے اپنے حملوں میں تیزی پیدا کی اور فلسطینی مسئلے کو عالمی طور پر روشناس کرایا۔ پی ایف ایل پی نے شروع ہی سے عرب۔ اسرائیلی امن مذاکرات اور دو ریاستی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ حبش اسرائیل سے مذاکرات کرنے پر اکثر [[یاسر عرفات]] پر تنقید کرتے رہتے تھے۔ اپنی ساری زندگی انہوں نے اسرائیل کے خلاف تشدد کے استعمال کی حمایت کی ہے۔ اسرائیل نے کئی سال کوشش کی کہ کسی طرح جارج حبش کو گرفتار کرے۔ لیکن اسے اس میں ناکامی ہوئی۔
 
== عسکری جدوجہد ==
حبش کی سربراہی میں پی ایف ایل پی ایک انتہائی شدت پسند گروپ کے طور پر ابھری تھی جس ننے کئی مرتبہ جہاز ہائی جیک کیے تھے۔ ستمبر 1970 میں اس گروہ نے چار جہاز ہائی جیک کیے اور پھر مسافروں کو نکالنے کے بعد پوری دنیا کے [[ذرائع ابلاغ]] کے سامنے ان جہازوں کو بموں سے اڑا دیا تھا۔ گروپ نے ایک اسرائیلی جہاز اور اس کے عملے پر بھی فائرنگ کی، بم چلائے اور ایک مرتبہ تو ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان کو ایک میٹنگ میں یرغمال بنا لیا تھا۔ 80 سال کی عمر میں 26 جنوری 2008 کو [[دل کا دورہ]] پڑنے سے لبنان میں انتقال کر گئے۔
 
== حوالہ جات ==
سطر 28:
[[زمرہ:وفیات بسبب دورہ قلب]]
[[زمرہ:فلسطینی انقلابی]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]