"آل پاکستان ایمپلائز لیبر تحریک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''آل پاکستان لیبر تحریک،''' پاکستان میں آئی ایم ایف کی پالیسیوں اور سرمایہ دار...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:04، 31 جولائی 2020ء

آل پاکستان لیبر تحریک، پاکستان میں آئی ایم ایف کی پالیسیوں اور سرمایہ داری کے خلاف ملک کی 50 بڑی ٹریڈ یونینز اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا اتحاد ہے جس کی بنیاد 23 جولائی کو راولپنڈی میں اجلاس کے دوران رکھی گئی[1]۔ اجلاس کے موقع پر مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک سولہ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو مرحلہ وار احتجاجی تحریک آگے بڑھانے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگست کے مہینے میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ملک بھر کے محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے تاریخی احتجاجی دھرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرے گی[2]۔

اپنے آغاز میں تحریک نے 12 نکاتی متفقہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیار کیاگیا[3]، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت کم کرنے اور پنشن ختم کرنے کے منصوبے ترک کیے جائیں۔ ریلوے سمیت تمام سرکاری اداروں میں چھانٹیاں اور جبری برطرفیاں فوراََ بند کی جائیں۔ پی آئی اے اور سٹیل ملزسمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا عمل فوراََختم کیاجائے۔ تمام ملازمین کی تنخواؤں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ملازمین کی غیرقانونی جبری برطرفیاں فوراََ ختم کی جائیں۔ نجکاری کمیشن کو تحلیل کیا جائے اور پچھلی پانچ دہائیوں میں نجکاری کاشکار ہونے والے تمام اداروں کو قومی تحویل میں لیاجائے۔ سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ اور دیہاڑی پر کام کرنے والے تمام محنت کشوں کوساری مراعت کے ساتھ مستقل کیا جائے۔ سول ایوی ایشن کی تقسیم اور ایئرپورٹس کی نجکاری کو فوراََ بند کیا جائے۔ یوٹیلٹی سٹورز سمیت تمام دیگر ادروں میں نافذ شدہ لازمی سروسسزایکٹ کا فوراََ خاتمہ کیاجائے۔ کم از کم اجرت کو دوگنا کرتے ہوئے بتدریج ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر کیاجائے۔ ملک میں تعلیمی اور طبی ایمرجنسی کانفاذ کرتے ہوئے دونوں شعبوں کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیاجائے۔ سالانہ انکریمنٹ کے خاتمے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے[4]۔

اتحاد میں شامل تنظیمیں:

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC

آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن

پیپلز لیبر بیورو

پیپلز یونٹی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن

ایمپلائز یونٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی

پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز یونین

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن

پیپلز ورکرز یونین، پاکستان سٹیل ملز

پاک پی ڈبیلو ڈی اتحاد یونین

آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز ورکرز یونین

قائد اعظم یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائزفیڈریشن

آل پی ٹی وی ایمپلائزاینڈ ورکرز یونین

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ورک مین یونی

پنجاب ٹیچر زیونین

پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین

فیڈرل سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی

ریڑھی ہاکرز یونین راولپنڈی کینٹ

آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن

آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن

آل ایمپلائز کوارڈنیشنل کونسل خیبر پختونخواہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سی بی اے یونین

ریل مزدور اتحاد میں شامل 8 یونینز( ریلوے لیبر یونین، ورکشاپ یونین وغیرہ)

ڈرافٹس مین فیڈریشن

آر ڈبلیو ایم سی ورکر یونین سی بی اے

انقلابی طلبہ محاذ (آر ایس ایف)

  1. دنیا اخبار۔ "ایمپلائز لیبر تحریک کا 14اگست کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان"۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2020 
  2. "اردو پوائبٹ" 
  3. "روزنامہ جنگ" 
  4. "نوائے وقت"