"سفیان بن عیینہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
سطر 9:
 
== ولادت اور بچپن ==
ابن عیینہ اُموی بادشاہ [[ہشام بن عبدالملک|ہشام بن عبد الملک]] کے عہدِ ملوکیت میں [[کوفہ]] میں 15 شعبان [[107ھ]] بمطابق [[725ء]] میں پیدا ہوئے اور ان کے والد انہیں [[مکہ|مکہ معظمہ]] میں لے گئے۔ 7 برس کی عمر میں قرآن حفظ کیا۔ ان کا غیر معمولی حافظہ تھا، خود ان کا اپنا قول ہے کہ میں جس چیز کو ضبط تحریر میں لایا وہ مجھے یاد ہو گئی۔
 
== کوفہ واپسی ==
ابھی بیس سال کی عمر کو نہ پہنچے تھے کے پھر کوفہ میں آئے اور [[ابو حنیفہ|امام ابو حنیفہ]] کے پاس تحصیل علم حدیث کے لیے بیٹھے اور ان سے روایت کی، آپ کا قول ہے کہ پہلے امام ابو حنیفہ ہی نے مجھ کو [[محدث]] بنایا ہے، پھر عمرو بن اور ضمرہ بن سعید کی مصاحبت کی اور ان سے اور زہری وابی اسحٰق سبیعی و محمد بن المنکدرو وابی زیادہ عاصم بن ابی النجو المقری و اعمش اور عبد الملک بن عمیر وغیرہم سے حدیث کو سُنا اور آپ کے چچا مصعب اور عبد الرزاق بن ہمام صنعانی ویحییٰ بن اکثم نے روایت کی اور اصحاب صحاح ستہ نے آپ سے بکثرت تخریج کی۔ [[محمد بن ادریس شافعی|امام شافعی]] کا قول ہے کہ اگر آپ اور امام مالک نہ ہوتے تو حجاز سے علم چلا جاتا اور یہ بھی انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کوئی شخص ایسا نہیں دیکھا جس میں مثل آپ کے فتویٰ دینے کا مادہ موجود ہو اور پھر وہ مثل آپ کے فتویٰ دینے سے زیادہ پ رہی ز کرے۔ آپ نے ستر مرتبہ حج کیا۔
== وفات ==
یکم رجب [[197ھ]] بمطابق [[814ء]] میں [[مکہ|مکہ معظمہ]] میں وفات پائی اور کوہ حجون کے پاس مدفون ہوئے۔<ref>سير اعلام النبلا -جلد8 صفحہ 454</ref>
 
== حوالہ جات ==