"قرون وسطی کا اسلامی جغرافیہ اور ترسیم کشی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ وتوسیع
سطر 1:
قرون وسطی کا اسلامی جغرافیہ اور ترسیم کشی سے مراد [[جغرافیہ]]، [[ترسیم کشی]] اور [[زمینیات]] کے میدان میں وہ ترقی اور پیشرفت جو مسلم سائنس دانوں کے جانب سے [[قرون وسطی]] میں ہوئی تھی اور یہ پیشرفت بجا طور پر ان میدانوں میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی۔
 
[[خلافت عباسیہ]] کی زیر سرپرست آٹھویں صدی عیسوی میں مسلم سائنس دانوں نے اس میدان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ان مسلم سائنس دانوں میں [[الخوارزمی]]، [[ابو زید البلخی]] (بانی بلخی مکتبہ فکر) اور [[ابو ریحان البیرونی]] کافی مشہور ہوئے۔ بارہویں صدی میں [[محمد الادریسی]] نے اسلامی جغرافیہ انتہائی عروج پر پہونچا دیا۔ اس کے بعد [[ترک]] بالخصوص [[عثمانی سلطنت]] کے دور اقتدار میں مسلم سائنس دانوں [[محمود کاشغری]] اور [[پیری رئیس]] وغیرہ نے اس میدان میں کافی گرانقدر خدمات انجام دیں۔