خالدہ راشد خان (ولادت: 25 ستمبر 1949ء) پاکستانی جج ہیں جو 1994 ء میں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں پہلی خاتون جج بنیں۔ خالدہ روانڈا کے بین الاقوامی فوجداری ٹربیونل کی صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں چکی ہیں۔[1]

خالدہ راشد خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1949ء (عمر 74–75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

خالدہ 25 ستمبر 1949ء کو پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئیں۔[1][2] خالدہ نے 1969ء میں پشاور کے خیبر لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں سند حاصل کی۔[1]

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

جج خالدہ کو 1974ء میں سول جج کی حیثیت سے خیبر پختونخوا کے صوبائی عدلیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ سینئر سول جج بن گئیں اور جون 1994ء میں عدالت عالیہ پشاور کی جج کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔ عدالت عالیہ پشاور کی جج بننے سے پہلے وہ محکمہ انصاف اور قانون میں بہت سے انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی تھیں، جیسے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ اور سیکرٹریل۔[3]

خالدہ امریکی خواتین کی ججوں کی بین الاقوامی تنظیم کی رکن ہیں اور متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں بھی شریک ہوئی ہیں۔ انھوں نے 20 مئی 1996ء کو "ایشیاء / بحر الکاہل کے خطے میں خواتین اور انسانی حقوق، جنوبی ایشیا کا ایک نقطہ نظر" کے عنوان کے تحت ایک مقالہ پیش کیا۔ جج خالدہ نے مئی 2002ء میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن ججز کی 6 ویں سالہ کانفرنس میں آئرلینڈ کے ڈبلن شہر میں جوڈیشل تخلیقی صلاحیتوں سے متعلق ایک مقالہ پیش کیا۔ انھوں نے پاکستان اور جنوبی ایشیاء میں بچوں کی مزدوری کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔[3]

روانڈا بین الاقوامی فوجداری ٹربیونل

ترمیم

جج خالدہ راشد خان ایک بین الاقوامی جج ہیں اور انھیں 2011ء میں روانڈا کے بین الاقوامی فوجداری ٹربیونل (آئی سی ٹی آر) کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "Judge Khalida Rashid: A Pakistani to be proud of"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 11 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "Judge Khalida Rachid Khan"۔ International Criminal Tribunal for Rwanda۔ 20 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. ^ ا ب پ "UN Secretary General Appoints New Permanent Judge to the ICTR"۔ United Nations Mechanism for International Criminal Tribunals Legacy website of the ICTR. United Nations Mechanism for International Criminal Tribunals.