خالد بن عبدالعزیز آل سعود
سعودی عرب کے بادشاہ (1911ء-1982ء)
پیدائش: 1911ء
انتقال: 1982ء
سعودی عرب کے بادشاہ۔ جلالۃ الملک سلطان خالد بن عبد العزیز آل سعود ریاض میں پیدا ہوئے۔ سعودی عرب کے اعلی دینی مدارس میں تعلیم پائی۔ نوجوانی میں شاہ عبدالعزیز کی زیر قیادت کئی جنگی مہموں میں حصہ لیا۔ 1934ءمیں اپنے بڑے بھائی شاہ فیصل ’’وائسرائے حجاز‘‘ کے نائب مقرر ہوئے۔ متعدد بیرونی ممالک کے دورے کیے اور مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ 2نومبر1964ء کو شاہ فیصل کے تخت نشین ہونے کے بعد، ولی عہد سلطنت اور نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 24 مارچ 1975ء کو، شاہ فیصل کے قتل کے بعد، سریر آرائے سلطنت ہوئے۔ بالغ نظر سیاست دان، زیرک و فہم مدبر اور اعلی درجے کے منتظم رہے۔1982ء میں ان کا انتقال 71سال کی عمر میں ہوا۔ ان کے بعد شاہ فہد سعودی عرب کے بادشاہ بنے۔
ویکی ذخائر پر خالد بن عبدالعزیز آل سعود سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |