پاکستان کا سیاست دان۔ خان عبدالغفار خان کے بھائی۔پشاور کے مشن کالج میں تعلیم پائی۔ اعلی طبی تعلیم لنڈن میڈیکل اسکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج میں ملازم ہوئے۔ ملازمت سے سبگدوش ہو کر میڈیکل پریکٹس شروع کی۔ 1930ء میں عملی سیاسیات میں حصہ لینا شروع کیا اور سات سال بعد صوبہ سرحد میں پہلی کانگرسی وزارت قائم کی۔ جب کانگرس نے وزارتوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو مستعفی ہو گئے بعد ازاں صوبہ سرحد کی دوسری کانگرسی وزارت بنائی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کی وزارت برطرف کر دی گئی اور ان کو ضلع ہزارہ میں نظر بند کر دیا گیا۔ چھ برس تک وہ اسی ضلع میں نظر بند رہے۔ 1954ء میں مرکزی کابینہ میں لے لیے گئے اور وزارت موصلات کا قلمدان ان کے سپرد ہوا۔ اکتوبر 55 میں انھیں مغربی پاکستان کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا۔ 1957ء میں ان کی وزارت برطرف کر دی گئی۔

خان عبدالجبار خان

وزیر اعلیٰٰ مغربی پاکستان پہلے
مدت منصب
14 اکتوبر 1955 – 27 اگست 1957
حکمران ایلزبتھ دوم
صدر اسکندر مرزا
اول
سردار عبدالراشد خان
معلومات شخصیت
پیدائش 1880ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 مئی 1958  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی ایڈورڈز کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فوجی معالج ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

9مئی 1958ء کو میانوالی سے تعلق رکھنے والے عطا محمد نامی ایک سابق پٹواری نے انھیں لاہور میں ان کے سرکاری افسر بیٹے سعد اللہ خان کی سرکاری رہائش گاہ پر قتل کر دیا۔