خان عبد الغفار خان

مجاہد آزادی

خان عبد الغفار خان یا باچا خان پشتونوں کے سیاسی راہنما کے طور پر مشہور شخصیت ہیں، جنھوں نے برطانوی دور میں عدم تشدد کے فلسفے کا پرچار کیا۔ خان عبد الغفار خان زندگی بھر عدم تشدد کے حامی رہے اور مہاتما گاندھی کے بڑے مداحوں میں سے ایک تھے۔ آپ کے مداحوں میں آپ کو باچا خان اور سرحدی گاندھی کے طور پر پکارا جاتا ہے۔

خان عبد الغفار خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 6 فروری 1890ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 جنوری 1988ء (98 سال)[3][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پشاور [4]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جلال آباد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت افغانستان
برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد خان عبد الولی خان ،  خان عبدالغنی خان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
مناصب
رکن مجلس دستور ساز بھارت [5]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
6 جولا‎ئی 1946 
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [6]،  حریت پسند   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان پشتو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پشتو ،  انگریزی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک خدائی خدمتگار   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 بھارت رتن   (1987)
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1967)[7]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خان عبد الغفار خان مہاتما گاندھی کے ساتھ

ذاتی معلومات

ترمیم

خان عبد الغفار خان محمد زئی قبیلے کے پختونوں میں سے ہیں۔ وہ اتمان زئی گاؤں میں 1890ء میں پیدا ہوئے۔ اولاد میں انھیں پانچ بچے ہوئے۔ جن میں خان عبد العلی خان (بیٹا)، خان عبد الغنی خان (بیٹا)، خان عبد الولی خان (بیٹا)، مہر تاج خان (بیٹی) اور سردارو خان (بیٹی) ہیں۔[8][9]

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم کے بعد ایڈورڈ مشن ہائی اسکول پشاور میں تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد بہرام خان خوانین اور زمین دار طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ انھیں انگریز افسروں میں عزت اور رسوخ حاصل تھا۔ مقامی طور پر نہ پڑھ سکنے کے سبب خان عبد الغفار خان کو ان کے والد نے ولایت بھیجنا چاہا مگر ماں کی مامتا نے باہر نہ جانے دیا۔

سیاسی سفر

ترمیم

آپ 1919ء میں رولٹ ایکٹ کے خلاف تحریک میں حصہ لینے کے ذریعے سیاست میں داخل ہوئے اور 6 ماہ قید کاٹی۔ 1920ء میں ہجرت تحریک میں شریک ہوکر افغانستان گئے مگر تحریک ناکام ہونے کے سبب واپس آگئے۔ 1921ء میں آپ نے اپنے گاؤں اتمان زئی میں ایک دینی مدرسہ قائم کرکے اسے قوم پرستی کے نقطۂ نگاہ سے چلانا شروع کیا۔ انگریز کے چیف کمشنر سر جان میضے نے ان کے والد کو بلا کر مدرسہ بند کرنے کے لیے کہا۔ کیونکہ وہاں انگریزوں کے خلاف تعلیم دی جاتی تھی۔ باوجود اس کے مدرسہ چلتا رہا، جس پر ناراض ہوکر انگریزوں نے انھیں ضمانت داخل کرنے کے لیے کہا۔ 1921ء میں ہی انھوں نے خلافت تحریک میں حصہ لیا اور تین سال سزا بھگتی۔ 1924ء میں جیل سے نکلے اور مسلمانوں میں غلط رسوم کے خاتمے کے لیے “انجمنِ اصلاحِ افغان ” قائم کی۔ 1926ء میں سب کارکنوں کے ہمراہ کلکتہ میں کانگریس کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ 1929ء میں آل انڈیا کانگریس کے اجلاس منعقدہ لاہور میں حصہ لیا۔ 1930ء میں انھوں نے “خدائی خدمت گار تحریک ” شروع کی، جسے “سرخ پوش ” تحریک بھی کہا گیا۔ 1930ء میں گاندھی جی نے “ستیہ گرہ ” کی تحریک شروع کی تو عبد الغفار خان نے ہزاروں افراد کے ساتھ صوبائی کانگریس کمیٹی کے تحت شاہی باغ پشاور میں کانگریس کے پروگرام “نمک کا قانون توڑنے” میں حصہ لیا۔ 22 اپریل کو جلوس نکالنے کا فیصلہ ہوا۔ جب 23 اپریل کو جلوس نکلا اور قصہ خوانی بازار پہنچا، تو اس پر فائرنگ کی گئی جو چار گھنٹے جاری رہی جس میں سیکڑوں ہندو اور مسلمان مارے گئے۔ 57 افراد کے نام ظاہر کیے گئے۔ 38 لاشیں اسپتال والوں نے نامعلوم قرار دے کر دفنا دیں، 550 زخمی اسپتال میں داخل ہوئے۔ 30 اپریل 1930ء کو خان عبد الغفار خان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ 11 مئی 1930ء کو سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہوا۔ جس میں غلام محمد آف لوند خوڑ غفار خان کے پیروکار کو گرفتار کرکے تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ اس پر لوگ مشتعل ہو گئے۔ حکومت کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔ 26 مئی 1930ء کو ایک سردار گنگا سنگھ (جو سرکاری ملازم) تھا، بڑے بازار سے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ تانگے میں جا رہا تھا کہ ایک انگریز افسر نے اُسے اور اُس کے دونوں بچوں کو مار دیا۔ ان کا جنازہ اٹھا کر ہزاروں افراد جلوس کی شکل میں نکلے، تو انگریزوں نے آکر راستہ روک لیا۔ لوگوں نے کہا کہ وہ صرف جنازہ لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کا کوئی خراب ارادہ نہیں ہے، مگر انگریزوں نے فائرنگ کی جس میں 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ 28 فروری 1931ء کو اتمان زئی میں ایک بڑا جلوس نکلا، پولیس کی لاٹھی چارج کے باوجود لوگ منتشر نہ ہوئے، لہٰذا ان پر گولی چلا دی گئی اور متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ 10 مارچ 1931ء کو گاندھی ارون معاہدہ ہوا۔ دوسرے سیاسی قیدیوں کو آزاد کر لیا گیا لیکن خان عبد الغفار خان کو نہ چھوڑا گیا جس پر گاندھی نے “لارڈ ارون” سے ملاقات کرکے کہا کہ اگر باچا خان کو نہ چھوڑا گیا، تو وہ معاہدہ ختم کرکے جیل جانے کو تیار ہوجائیں گے۔ اس کے بعد گاندھی جی نے خان عبد الغفار خان سے جیل میں ملاقات کرکے کہا کہ انگریزوں کا کہنا ہے کہ سرخ پوش جماعت کو کانگریس میں ضم کر دیا جائے۔ بادشاہ خان اس کے لیے تیار نہ تھے لیکن سر صاحب زادہ عبد القیوم خان کو جو انگریزوں کے آدمی تھے اور صوبہ سرحد (اب خیبر پختونخوا) میں انگریز کے بعد دوسرے نمبر پر تھے، کو جب پتا چلا کہ انگریز کسی طرح سے پختونوں کی طاقت توڑنا چاہتے ہیں، تو انھوں نے خان عبد الغفار خان کو کہلوا بھیجا اور “پختون ولی” کا واسطہ دے کر کسی طرح آل انڈیا پارٹی میں شامل ہونے کو کہا، تاکہ پختونوں کا زیادہ نقصان نہ ہو۔ اس پر بادشاہ خان نے ہامی بھرلی اور باقاعدہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ گجرات جیل سے نکل کر جب وہ جلوس کی صورت میں پشاور پہنچے، تو جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ اس کے بعد انھیں “سرحدی گاندھی” کا خطاب دیا گیا۔ رہائی کے بعد کانگریس کے پروگرام کے تحت انھوں نے سرحد میں کانگریس کے لیے کام کیا جس پر انھیں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے پورے صوبے میں تحریک چلی اور نتیجے میں پندرہ ہزار رضا کار جیل گئے۔ 1932ء تا 1934ء خان عبد الغفار خان ہزارہ جیل میں رہے۔ رہائی کے بعد ان کے سرحد اور پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی، لہٰذا وہ کچھ وقت واردھا میں گاندھی جی کے پاس رہے۔ 1935ء میں ہندوستان کو صوبائی خود مختاری ملی۔ ڈاکٹر خان صاحب اور بادشاہ خان پر سے پابندی ختم کی گئی۔ ڈاکٹر خان صاحب سرحد گئے لیکن بادشاہ خان نے بمبئی میں آل انڈیا سودیشی نمائش کے افتتاح پر تقریر کی جس پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلا اور انھیں تین سال جیل بھیج دیا گیا۔ 1937ء کے آخر میں وہ دوبارہ وطن لوٹے تو ان کا زبردست استقبال ہوا اور اٹک سے پشاور تک جلوس نکلا۔ ستمبر 1939ء میں دوسری جنگ عظیم شروع ہوئی جس میں کانگریس نے حکومت کی حمایت کا مشروط اعلان کیا۔ اس پر ناراض ہوکر بادشاہ خان کانگریس سے الگ ہو گئے اور دوبارہ “خدائی خدمت گار تحریک” کے لیے کام شروع کر دیا، مگر جب انگریزوں نے کانگریس کی شرائط تسلیم کیں، تو بادشاہ خان پھر کانگریس میں شامل ہو گئے۔ 8 اگست 1946ء میں جب آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے “ہندوستان چھوڑو” کی قرارداد پاس کی، تو سرحد میں بھی گرفتاریاں ہوئیں اور بادشاہ خان کو جیل بھیج دیا گیا۔ جہاں سے وہ 1945ء میں رہا ہوئے۔ اسی سال بہار اور بنگال میں زبردست قحط پڑا، تو بادشاہ خان نے بہار پہنچ کر پورے صوبے کا دورہ کیا۔

قیامِ پاکستان کے بعد

ترمیم

14 اگست 1947ء کو تقسیم عمل میں آئی۔ غفار خان نے تقسیم کے مخالف ہونے کے باوجود کانگریس کے فیصلے کو تسلیم کیا۔ اس کے بعد جب فرقہ وارانہ فسادات ہوئے، تو مسلم لیگ نے ڈاکٹر خان صاحب کی وزارت کو بر طرف کرکے خان عبد القیوم خان کو وزارت سونپ دی، جنھوں نے “بابڑا” میں سرخ پوشوں پر فائرنگ کروائی جس میں سیکڑوں پختون شہید ہوئے۔

آپ جنرل ایوب خان، آغا یحییٰ خان اور بھٹو کے دورِ حکومت تک اپنی مرضی سے افغانستان میں مقیم رہے اور بعد میں پختونوں کے ایک جرگے کی جلوس کی شکل میں 1972ء میں اپنے مادر وطن پر قدم رکھا۔ آپ پہلے اپنے خاندان کے افراد کے دباؤ پر برطانوی فوج میں شامل ہوئے، لیکن ایک برطانوی افسر کے پشتونوں کے ساتھ ناروا رویے اور نسل پرستی کی وجہ سے فوج کی نوکری چھوڑ دی۔ بعد میں انگلستان میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ اپنی والدہ کے کہنے پر موخر کیا۔ برطانوی راج کے خلاف کئی بار جب تحاریک کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو خان عبد الغفار خان نے عمرانی تحریک چلانے اور پختون قبائل میں اصلاحات کو اپنا مقصد حیات بنا لیا۔ اس سوچ نے انھیں جنوبی ایشیاء کی ایک نہایت قابل ذکر تحریک خدائی خدمتگار تحریک شروع کرنے پر مجبور کیا۔ اس تحریک کی کامیابی نے انھیں اور ان کے ساتھیوں کو کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پابند سلاسل کیا گیا۔ 1920ء کے اواخر میں بدترین ہوتے حالات میں انھوں نے مہاتما گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ الحاق کر دیا، جو اس وقت عدم تشدد کی سب سے بڑی حامی جماعت تصور کی جاتی تھی۔ یہ الحاق 1947ء میں آزادی تک قائم رہا۔

بھارتی سول ایوارڈ

ترمیم

جنوبی ایشیا کی آزادی کے بعد خان عبد الغفار خان کو امن کے نوبل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ 1960ء اور 1970ء کا درمیانی عرصہ خان عبد الغفار خان نے جیلوں اور جلاوطنی میں گزارا۔ 1987ء میں آپ پہلے شخص تھے جن کو بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود “بھارت رتنا ایوارڈ“ سے نوازا گیا جو سب سے عظیم بھارتی سول ایوارڈ ہے۔

علالت اور وفات

ترمیم

4 جولائی 1987ء کو انڈیا کے دورہ کے دوران دہلی میں اچانک غفار خان پر فالج کا حملہ ہوا اور وہ 50 روز سکرات کی کیفیت سے دوچار رہنے کے بعد پاکستان واپس لائے گئے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ستانوے برس کی عمر میں 20 جنوری 1988ء کو اس عظیم قوم پرست راہنما نے داعیٔ اجل کو لبیک کہا اور آپ کو وصیت کے مطابق جلال آباد افغانستان میں دفن کیا گیا۔ افغانستان میں اس وقت گھمسان کی جنگ جاری تھی لیکن آپ کی تدفین کے موقع پر دونوں اطراف سے جنگ بندی کا فیصلہ آپ کی شخصیت کے علاقائی اثر رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  • Irfan Habib (1997)۔ "Civil Disobedience 1930–31"۔ Social Scientist۔ 25 (9–10): 43۔ ISSN 0970-0293۔ doi:10.2307/3517680 
  • Robert C. Johansen (1997)۔ "Radical Islam and Nonviolence: A Case Study of Religious Empowerment and Constraint Among Pashtuns"۔ Journal of Peace Research۔ 34 (1): pp. 53–71۔ doi:10.1177/0022343397034001005 
  • Caroe، Olaf۔ 1984. The Pathans: 500 B.C.-A.D. 1957 (Oxford in Asia Historical Reprints)۔" Oxford University Press. ISBN 0-19-577221-0
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119269244 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12411802g — بنام: ʻAbdulg̲h̲afār K̲h̲ān — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Khan-Abdul-Ghaffar-Khan — بنام: Abdul Ghaffar Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. http://www.nytimes.com/1988/01/21/obituaries/abdul-ghaffar-khan-98-a-follower-of-gandhi.html
  5. https://cadindia.clpr.org.in/constitution_assembly_debates/volume/1/1946-12-09
  6. http://www.dawn.com/news/1017693
  7. https://web.archive.org/web/20190402094610/http://iccr.gov.in/content/nehru-award-recipients — سے آرکائیو اصل
  8. "آرکائیو کاپی"۔ 08 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2023 
  9. https://theprint.in/pageturner/excerpt/what-bacha-khans-daughter-told-me-about-his-treatment-by-pakistani-authorities/395076/

بیرونی روابط

ترمیم
تصاویر