خرم مراد
خرم مراد (3 نومبر 1932 - 19 دسمبر 1996)، ایک پاکستانی عالم اور جماعت اسلامی کے رکن تھے۔ [6] خرم مراد اسلام کے موضوع پر کئی کتب کے مصنف ہیں۔ خرم مراد نے جماعت اسلامی پاکستان کے اسٹوڈینٹ ونگ، اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظم اعلی (صدر) رہے۔ بعد میں خرم مراد نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر (نائب صدر) اور بنگلہ دیش میں امیر (صدر) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اسلامک فاؤنڈیشن لیسٹر، برطانیہ کے ٹرسٹی اور سابق ڈائریکٹر جنرل رہے اور ترجمان القرآن، لاہور، پاکستان کے مدیر تھے۔[7] [8]
خرم مراد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1932ء [1][2][3] بھوپال [4] |
وفات | 19 دسمبر 1996ء (63–64 سال) لیسٹر [5] |
جماعت | جماعت اسلامی پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف مینیسوٹا |
پیشہ | مترجم ، مصنف ، سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمخرم مراد 3 نومبر، 1932ء کو وسطی ہندوستان کی ایک مسلم ریاست بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ان کا سلسلہ نسب مظفر نگر اور سہارنپور سے ملتا ہے۔ انھوں نے میٹرک کرنے کے بعد سنہ 1947ء میں بھوپال میں واقع حمیدیہ کالج میں داخلہ لیا۔ ان کا خاندان سنہ 1948ء میں پاکستان ہجرت کر گیا۔ کراچی میں آباد ہونے کے بعد خرم مراد نے ڈی جے سائنس کالج میں داخلہ لیا۔ اپنی انٹرمیڈیٹ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انھوں نے کراچی یونیورسٹی کے بیچلر آف سول انجینئرنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں سے انھوں نے 1952ء میں گریجویشن کیا۔ سنہ 1958ء میں، انھوں نے یونیورسٹی آف منیسوٹا، امریکا سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ ڈگری حاصل کرنے کے بعد انھوں نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل ایک مختصر مدت کے لیے اسی یونیورسٹی میں تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوئے۔
کیریئر
ترمیمانھوں نے 1955 سے 1957 تک این ای ڈی انجینئرنگ کالج میں بطور لیکچرر کام کیا۔ ملک کے ایک قابل ذکر انجینئر کے طور پر، انھوں نے مشرقی پاکستان میں اس وقت کی مشہور کنسلٹنسی فرم کے چیف انجینئر اور ریزیڈنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔ دوران ملازمت انھوں نے پاکستان کے علاوہ ایران اور سعودی عرب میں بڑے تعمیراتی منصوبوں میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے مکہ مکرمہ کے توسیعی منصوبے میں حصہ لیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ریسیس، ایگڈوناس۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ethesis.helsinki.fi (Error: unknown archive URL) 2004.آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ethesis.helsinki.fi (Error: unknown archive URL) اسلامی دعوت کی کثیر نوعیت ۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ethesis.helsinki.fi (Error: unknown archive URL) مقالہ، یونیورسٹی آف ہیلسنکی۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ethesis.helsinki.fi (Error: unknown archive URL)
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/109875397 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2006005561 — بنام: Khurram Murad
- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/93549 — بنام: Khurram Murad
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/109875397 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/109875397 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ "Khurram Murad"۔ SoundVision.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-10-05
- ↑ "جماعت اسلامی پاکستان"۔ مورخہ 2012-11-11 کو اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Musharraf، Muhammad Nabeel۔ "KHURRAM J. MURAD: AN OVERVIEW OF HIS POLITICAL AND SCHOLARLY CONTRIBUTIONS"۔ Academia۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-07-05