خواجہ عبیداللہ مروج الشریعت کے مکتوبات کا مجموعہ جو ان کے فرزند شیخ محمد ہادی نے مرتب کیا۔ اس میں 156 مکتوبات ہیں۔ اس میں دس مکتوبات اورنگزیب عالمگیر کے نام بھی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بادشاہ کے ساتھ ان کے خوشگوار تعلقات تھے اور بادشاہ کی باطنی تربیت پر ان کی توجہ تھی۔
خواجہ عبید اللہ مروج الشریعت اپنی تحریرات کے آخر میں عموماً اس طرح دستخط کرتے تھی۔

حررہ الفقیرمحمد عبیداللہ عفی عنہ

خزینۃ المعارف کا ایک قلمی نسخہ خانقاہ مجددیہ قلعہ جواد کابل افغانستان میں تھا۔ اسی نسخہ کی بنیاد پر ڈاکٹر غلام مصطفے خان نے اس کا متن مرتب کرکے کراچی سے 1973ء میں شائع کیا تھا۔ ڈاکٹر غلام مصطفے خان کے مطابق خزینۃ المعارف اس کا تاریخی نام ہے جس سے اس کا سال ترتیب 1094ھ آمد ہوتا ہی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم