خلیق انجم

پروفیسر، ماہر غالبیات، محقق

ڈاکٹر خلیق انجم (پیدائش: 1935ء - وفات :18 اکتوبر، 2016ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز ادیب، پروفیسر، محقق اور ماہر غالبیات تھے۔

خلیق انجم
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1935ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 اکتوبر 2016ء (80–81 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی ،  بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ محقق ،  پروفیسر ،  ادیب   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

خلیق انجم 1935ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام خلیق احمد خان تھا۔

تعلیم

ترمیم

انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن اور ایم اے (اردو) دہلی یونیورسٹی سے پاس کیا۔ بعد ازاں دہلی یونیورسٹی سے مشہور شاعر اور صوفی بزرگ مرزا مظہر جان جاناں کی شخصیت و فن پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔[1]

انجمن ترقی اردو (ہند) سے وابستگی

ترمیم

38 سال تک انجمن ترقی اردو (ہند) کی خدمت کرتے رہے ہیں اور اس وقت انجمن ترقی اردو (ہند) کے نائب صدر کی حیثیت سے وابستہ تھے۔

تصانیف

ترمیم

خلیق انجم کی تقریباً 80 کتابیں مختلف موضوعات پر شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں قابل ذکر آثار الصنادید، انتخاب خطوطِ غالب، متنی تنقید، غالب کا سفر کلکتہ اور ادبی معرکہ اور حسرت موہانی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

انتقال

ترمیم

خلیق انجم نے 18 اکتوبر 2016ء کی صبح ساڑھے دس بجے دہلی میں آخری سانس لی اور راہی ملکِ عدم ہوئے۔ [2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم