خواتین کرکٹ عالمی کپ فائنل، 1982ء

خواتین کرکٹ عالمی کپ فائنل، 1982ء آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان میں 7 فروری 1982ء کو کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ کے لنکاسٹر پارک میں کھیلا جانے والا ایک روزہ کرکٹ میچ تھا۔ یہ 1982ء خواتین کرکٹ عالمی کپکا اختتامی میچ تھا، جو ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن تھا، لیکن یہ پہلی بار تھا جب فائنل منعقد ہوا تھا۔ پچھلے دونوں ایونٹ راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ تھے۔ پچھلے ٹورنامنٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ نے جیتے تھے۔ انگلینڈ نے افتتاحی ٹورنامنٹ 1973ء میں جیتا تھا جب کہ آسٹریلیا نے 1978ء میں جیتا تھا۔ آسٹریلیا نے یہ میچ تین وکٹوں سے جیت کر دوسرا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

خواتین کرکٹ عالمی کپ فائنل، 1982ء
فائنل میچ لنکاسٹر پارک، 1978ء کی تصویر۔
موقعخواتین کرکٹ عالمی کپ، 1982ء
انگلستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم
انگلستان کا پرچم آسٹریلیا کا پرچم
151/5 152/7
60 اوور 59 اوور
آسٹریلیا 3 ووکٹوں سے جیت گیا
تاریخ7 فروری 1982
میدانلنکاسٹر پارک، کرائسٹ چرچ،
نیوزی لینڈ
امپائرDickie Bird اور Fred Goodall

آسٹریلیا اور انگلینڈ لیگ مرحلے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے اور فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ آسٹریلیا پورے راؤنڈ رابن میں ناقابل شکست رہا تھا، اس نے اپنے گیارہ میچ جیتے اور دوسرے میں انگلینڈ کے ساتھ برابر رہی تھی۔ انگلینڈ نے اپنے سات میچ جیتے، تین ہارے اور دو بار برابر کیے اور آسٹریلیا سے 14 پوائنٹس پیچھے اور نیوزی لینڈ سے 6 پوائنٹس آگے نکل گئی۔ فائنل کی امپائرنگ ڈکی برڈ اور فریڈ گڈال نے کی۔ انگلینڈ نے فائنل میں پہلے بلے بازی کی اور آہستہ آہستہ سکور کیا، خاص طور پر آسٹریلیا کی اسپن باؤلنگ کے خلاف۔ انگلینڈ کی جانب سے جان ساؤتھ گیٹ نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے، انھوں نے پانچ وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی پہلی تین وکٹیں 28 رنز پر گنوا دیں۔ کیرن ریڈ اور شیرون ٹریڈریا کے درمیان میں شراکت داری نے ان کی اننگز کو بحال کیا، جین جیکبز اور میری کورنش نے انھیں فتح سے ہمکنار کیا۔

پس منظر ترمیم

1982ء خواتین کرکٹ عالمی کپ تیسرا خواتین کرکٹ عالمی کپ تھا۔پہلا خواتین کرکٹ عالمی کپ 1973ء میں منعقد کیا گیا تھا، جو پہلے مردوں کے کرکٹ عالمی کپ سے دو سال پہلے سے طے تھا۔ 1982ء کے ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شامل تھیں۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور ایک انٹرنیشنل الیون۔ [1] یہ 10 جنوری سے 7 فروری کے درمیان منعقد ہوا، جس میں 29 دنوں میں 31 میچ کھیلے گئے۔ [2] انگلینڈ نے اپنی سرزمین پر پہلا عالمی کپ جیتا تھا، اس سے قبل آسٹریلیا ٹیم نے بھارت میں منعقد ہونے والے دوسرے عالمی کپ کی فاتح بنی تھی۔اس سے قبل خواتین کرکٹ عالمی کپ کے پہلے دونوں ٹورنامنٹ میں فائنل نہیں ہوا تھا، بل کہ لیگ مقابلے ہوئے تھے، جس میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم جیت گئی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Netta Rheinberg۔ "Women's Cricket, 1982"۔ $1 میں John Woodcock۔ Wisden Cricketers' Almanack 1983۔ London: Queen Anne Press۔ صفحہ: 1193–1195۔ ISBN 0-356-09382-4 
  2. "Hansells Vita Fresh Women's World Cup 1982 – Fixtures and Results"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2020