خواجہ شیخ یحی مدنی سلسلہ چشتیہ کے اکابرین میں شمار ہوتے ہیں

نام و لقب ترمیم

آپ کا نام محی الدین، لقب یحی مدنی اور کنیت ابویوسف ہے۔

سلسلہ نسب ترمیم

آپ کے والد کا نام شیخ محمد ہے جن کا سلسلہ نسب کمال الدین علامہ تک پہنچتاہے۔

ولادت ترمیم

آپ 20 رمضان المبارک 1010ھ کو بمقام احمد آباد گجرات پیدا ہوئے۔

بیعت و خلافت ترمیم

آپ اپنے جد امجد شیخ محمد کے خلیفہ وقائم مقام تھے۔ آپ نے حضور نبی اکرم ﷺ کے اشارہ پر مدینہ طیبہ کی سکونت اختیار کی تھی۔ تقریباً چودہ سال وہاں رہے۔

وفات ترمیم

مدینہ منورہ میں 28صفر 1101ھ کو وصال فرمایا۔ آپ کا مزار مبارک مدینہ طیبہ میں جنت البقیع میں عثمان غنی کے مزار مبارک کے قریب ہے۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. تذکرہ خواجگان تونسوی، جلد اول صفحہ 54،پروفیسر افتخار احمد چشتی چشتیہ اکادمی فیصل آباد پاکستان