یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

یہ مقالہ خوردنی نمک کے متعلق ہے۔ اگر آپ کسی اور صفحے کی تلاش میں ہیں تو دیکھے: نمک (ضد ابہام)

فائل:نمک کی کان.jpg
کھیوڑہ (پاکستان) میں نمک کی کان کا اندرونی منظر

نمک ایک معدنی غذا ہے جو حیواناتی حیات کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ عام طور پر قلمی حالت میں پایا جاتا ہے۔ نمک دو کیمیائی عناصر سوڈیم اور کلورین کے کیمیائی تعامل سے حاصل ہوتا ہے اوراس کا کیمیائی فارمولا سوڈئیم کلورائیڈ ہے۔

نمک کا ذائقہ بُنیادی ذائقوں میں سے ایک ہے اور یہ ایک مقبول گرم مسالا بھی ہے۔

انسان کے زیرِ استعمال نمک کئی صورتوں میں بنتا ہے: ناخالص نمک (جیسے سمندری نمک)، خالص نمک (خوردنی نمک) اور آیوڈین مِلا نمک۔ یہ قلمی ٹھوس اور رنگ میں سفید یا خاکستری ہوتا ہے۔ یہ سمندری آب یا چٹانوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

کلورائیڈ اور سوڈئیم آئنات جو نمک کے دو بڑے اَجزائے ترکیبی ہیں، تمام زندہ اجسام کی بقاء کے لیے نہایت اہم ہیں۔ نمک جسم میں پانی کی مقدار کی تضبیط (سیّالی توازن) میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم