دائمی تھکاوٹ کا سنڈروم ( CFS )، جسےمالیجک انسیفالوپیتھی ( ME ) بھی کہا جاتا ہے، ایک طویل مدتی حالت ہے جس کے نتیجے میں سرگرمیوں کو کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے اور سرگرمی کی وجہ سے تھکاوٹ بڑھ جاتی ہے، نیند ، اور شعور و اگاہی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ [5] [6] یہ علامات شروع ہونے کے بعد بگڑ تی جاتی ہیں۔ اگرچہ کسی وقت متغیر بھی ہوسکتا ہے۔ [14] درد بھی اکثر ہوتا ہے۔ علامات اس حد تک ہوسکتی ہیں کہ ایک شخص بستر چھوڑنے سے قاصر ہو جائے۔ [1]

دائمی تھکاوٹ کا عارضہ
مترادفاتدردعضلہ ،ماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا ورم / دائمی تھکائوٹ کا سنڈروم ،مالیجک انسیفالوپیتھی(ME/CFS),[1] مالیجک انسیفالوپیتھی (ME)، پوسٹ وائرل تھکاوٹ سنڈروم (PVFS)، دائمی تھکاوٹ امیون دس فنکشن سنڈروم (CFIDS)، نظامی مشقت عدم برداشت کی بیماری (SEID)[2]
اس حالت میں مبتلا ایک عورت کی علامات کی فنکارانہ عکاسی
اختصاصجوڑوں کے امراض ،ریمیٹولوجی[3][4]
علاماتسرگرمیاں کرنے کی صلاحیت میں کمی، تھکاوٹ سرگرمی سے خراب ہوتی ہے، بے تازگی نیند، علمی مسائل[5][6]
عمومی حملہ40 to 60 سال[7]
دورانیہ> 3 or 6 مہینے[8][6]
وجوہاتنامعلوم[8]
خطرہ عنصرخواتین، انفیکشن، جسمانی یا نفسیاتی دباؤ، خاندانی تاریخ[9][7]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر، دیگر وجوہات کو مسترد کرنے کے بعد[5]
مماثل کیفیتدائمی تھکاوٹ، فائبرومائالجیا، پولیمالجیا رمیٹیکا، ڈپریشن، کم تھائرائڈ، ایچ آئی وی/ایڈز، ملٹیپل سکلیروسیس[10]
علاجعلامتی[11]
تشخیض مرضمتغیر[12]
تعدد0.9% لوگ[13]

اس عارضےکی وجہ واضح نہیں ہے؛ اگرچہ خیال کیا جاتا ہے کہ عوامل کا ایک مجموعہ اس میں شامل ہے۔ [9] جن میں مجوزہ میکانزم میں انفیکشنز، مدافعتی نظام میں تبدیلیاں، ہارمونل تبدیلیاں، میٹابولک تبدیلیاں ، اور جینیات شامل ہیں۔ [8] تشخیص 3 یا 6 ماہ سے زیادہ کی ایسی علامات پر مبنی ہے، جو کسی دوسری حالت کی وجہ سے نہیں ہوں۔ [5] [6]

اس سے بچنے کی کوئی تدبیر یا مخصوص علاج نہیں ہے۔ کوششوں کا مقصد علامات کو بہتر بنانا ہے۔ [11] پیسنگ ، جسے ذاتی سرگرمی کا انتظام بھی کہا جاتا ہے، سرگرمی کے بعد علامات کے بگڑنے سے روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ [5] مشاورت سے بھی حالت کے بعض پہلوؤں میں مدد مل سکتی ہے۔ 2021 تک درجہ بند ورزش تھراپی کی سفارش نہیں کی جاتی ہے متاثرہ افراد کو کام کرنے، اسکول جانے، اور سماجی زندگی میں شامل ہونے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ [1] کچھ لوگ وقت کے ساتھ بہتر ہوجاتے ہیں، جبکہ دوسرے ایک طویل مدت کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔ [12] [15]

دائمی تھکاوٹ سنڈروم تقریباً 0.9فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ [13] [16] امریکہ میں 2015 تک تقریباً 0.8 سے 2.5 ملین افراد کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا [7] 40 سے 60 سال کی عمر کے لوگ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ خواتین ،مردوں کے مقابلے میں 1.5 سے 4 گنا زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ تاہم، یہ عارضہ کسی بھی عمر بھی میں ہو سکتا ہے، بشمول 0.2فیصد بچوں کے۔ [17] یہ حالت کم از کم 1930 کی دہائی سے بیان کی جا رہی ہے۔ 1950 کی دہائی میں اسے "سومی مالیجک انسفلومائیلائٹس" کا نام دیا گیا تھا- اصطلاح "کرونک فیٹیگ سنڈروم" 1980 کی دہائی میں متعارف کرائی گئی تھی۔ [18] یہ دونوں اصطلاحات 2003 میں یکجا ہو گئی تھیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "What is ME/CFS? | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 29 January 2021۔ 17 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  2. Committee on the Diagnostic Criteria for Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome، Board on the Health of Select Populations، Institute of Medicine (10 February 2015)۔ Beyond Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome: Redefining an Illness (PDF)۔ PMID 25695122۔ 20 جنوری 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2020 
  3. Robert Ferrari (December 2000)۔ "The biopsychosocial model—a tool for rheumatologists"۔ Best Practice & Research Clinical Rheumatology۔ 14 (4): 787–795۔ PMID 11092802۔ doi:10.1053/berh.2000.0113 
  4. Don L. Goldenberg (January 2024)۔ "Applying Lessons From Rheumatology to Better Understand Long COVID"۔ Arthritis Care & Research۔ 76 (1): 49–56۔ PMID 37525488 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.1002/acr.25210 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Recommendations - Myalgic encephalomyelitis (or encephalopathy)/chronic fatigue syndrome: diagnosis and management - Guidance"۔ NICE۔ 29 October 2021۔ 29 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2022 
  6. ^ ا ب پ ت "Symptoms of ME/CFS | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 9 February 2021۔ 22 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  7. ^ ا ب پ "Epidemiology | Presentation and Clinical Course | Healthcare Providers | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 27 April 2021۔ 06 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  8. ^ ا ب پ "Possible Causes | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 15 May 2019۔ 22 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  9. ^ ا ب "Etiology and Pathophysiology | Presentation and Clinical Course | Healthcare Providers | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 28 September 2021۔ 18 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  10. A Sapra، P Bhandari (January 2022)۔ "Chronic Fatigue Syndrome"۔ PMID 32491608 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت) 
  11. ^ ا ب "Treatment of ME/CFS | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 11 February 2021۔ 20 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  12. ^ ا ب "Prognosis | Presentation and Clinical Course | Healthcare Providers | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 23 July 2019۔ 15 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  13. ^ ا ب EJ Lim، YC Ahn، ES Jang، SW Lee، SH Lee، CG Son (February 2020)۔ "Systematic review and meta-analysis of the prevalence of chronic fatigue syndrome/myalgic encephalomyelitis (CFS/ME)"۔ Journal of Translational Medicine۔ 18 (1): 100۔ PMC 7038594  تأكد من صحة قيمة |pmc= (معاونت)۔ PMID 32093722 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.1186/s12967-020-02269-0 
  14. "Chronic fatigue syndrome | Office on Women's Health"۔ www.womenshealth.gov۔ 11 جون 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  15. "Severely Affected Patients | Clinical Care of Patients | Healthcare Providers | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 19 November 2019۔ 11 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  16. Free, Valerie (29 August 2016
  17. "ME/CFS in Children | Myalgic Encephalomyelitis/Chronic Fatigue Syndrome (ME/CFS) | CDC"۔ www.cdc.gov (بزبان انگریزی)۔ 2 June 2022۔ 28 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022 
  18. Valerie Free (29 August 2016)۔ Lighting Up a Hidden World: CFS and ME (بزبان انگریزی)۔ FriesenPress۔ ISBN 978-1-4602-8050-8۔ 31 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2022