دادو کرکٹ ٹیم پاکستان کی سابقہ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جو سندھ، پاکستان کے شمال مغربی شہر دادو کی نمائندہ ٹیم تھی۔ اس ٹیم نے 2002-2003ء کے ایک ہی سیزن میں فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ میچوں میں حصہ لیا۔

پس منظر

ترمیم

داد و کرکٹ ٹیم نے 2001-02ء میں قائد اعظم ٹرافی کے (غیر فرسٹ کلاس) سیکنڈ ڈویژن میچوں میں حصہ لیا اور فائنل میں ملتان کرکٹ ٹیم سے شکست کھائی۔ ان کے کپتان شاہد قمبرانی تھے اور اس ٹورنامنٹ میں 82.28 کی اوسط سے 576 سکور بنا کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی قرار پائے۔[1] دادو اور ملتان 2002-03ء کی قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ لیول کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فرسٹ کلاس میچ

ترمیم

دادو نے اپنے گروپ میں اپنے ابتدائی چاروں میچ ہار گئی، پانچوں میچ بے نتیجہ رہا اور اپنے گروپ میں آخری مقام حاصل کر پائی۔ اس ٹیم کے وکٹ کیپر وسیم احمد نے اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف 11 کیچ پکڑ کر پاکستان کا ملکی ریکارڈ برابر کیا۔[2] اور گیند باز اطہر لئیق نے 4/39 اور 6/35 کی شاندار گیند بازی کی جو دادو کرکٹ ٹیم کے کسی بھی گیند باز کی اننگز اور میچ کی بہترین کارکردگی تھی۔[3] شاہد قمبرانی جو اس ٹیم کے کپتان تھے، نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 25.70 کی اوسط سے 257 سکور بنائے۔ دادو ٹیم کا کوئی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں سنچری نہ بنا سکا۔

نیشنل بینک آف پاکستان پیٹرنز کپ

ترمیم

دادو نے 2002-03ء کے 50 اوورز پر مشتمل لسٹ اے میچوں میں بھی حصہ لیا اور ایک میچ جیت سکی جبکہ چار میچوں میں ہار گئی اور اپنے گروپ کی چھ ٹیموں میں آخری مقام حاصل کر سکی۔ عابد بلوچ اس ٹیم کے کپتان تھے۔ اس ٹیم کے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی شاہد قمبرانی تھے اور لاہور بلیوز کے خلاف ٹیم کی طرف سے سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی تھے۔[4]

موجودہ سٹیٹس

ترمیم

دادو 2003-04ء میں مضبوط ٹیموں میں مدغم کی جانے والی چھ علاقائی ٹیموں میں سے ایک تھی۔ اس ٹیم کو قریبی علاقے کی ٹیم حیدرآباد کرکٹ ٹیم میں مدغم کیا گیا۔[5] دادو نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا سٹیٹس کھونے کے بعد سیمی فرسٹ کلاس مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا اور دیگر علاقائی سیمی فرسٹ کلاس ٹیموں سے میچ کھیلے جن میں حیدرآباد اور لاڑکانہ ریجن کی ٹیمیں شامل تھیں۔[6]

میدان

ترمیم

2002-03ء میں دادو کرکٹ ٹیم نے اپنے گھر میدان میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔ ان کے گھر میدان کا نام دادو کرکٹ گراؤنڈ ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. قائد اعظم ٹرافی (گریڈ ٹو) 2001-02 بلے بازی اوسط
  2. Wisden 2004, p. 1395.
  3. پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ بمقابلہ دادو 2002-03ء
  4. دادو بمقابلہ لاہور بلیوز 2002-03ء
  5. Wisden 2005، p. 1468.
  6. "دادو کرکٹ ٹیم کے دیگر میچ"۔ 23 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2015 

بیرونی روابط

ترمیم