درسمند تحصیل ٹل اور ضلع ہنگو صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک بڑا اور مشہور گاؤں ہے جس کے جنوب میں خٹک قبائل اور مشرق میں دوآبہ، شمال میں طورہ وڑی اور جنوب مغرب میں ٹل واقع ہے۔ یہاں کے لوگ کافی مہمان نواز ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ درسمند کی جتنی بھی پرانی مساجد ہیں سب کے سب میں تازہ چشموں کے نالے بہتے ہیں۔ درسمند میں قدرتی تازہ اور ٹھنڈے پانی کے چشمے کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ علاقہ کافی زرخیز ہے۔ یہاں کے رہنے والے زیادہ تر لوگوں کی آمدن کا ذریعہ بیرون ممالک کاروبار ہے۔ لوگ زیادہ تر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر میں کاروبار کرتے ہیں۔ درسمند میں زیادہ تر لوگ گندم اور مکئی کاشت کرتے ہیں۔ درسمند کے شمالی سمت بڑے پہاڑ ہیں۔ اور یہ گاؤں قدرتی پانی کے بدولت کافی زرخیز ہے۔ لوگ سادہ اور ملنسار ہیں۔

قصبہ و یونین کونسل
Location of درمند
ملکپاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعضلع ہنگو
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

حوالہ جات ترمیم