مرکزی مینیو کھولیں
مکئی کا پودا
Zea mays "fraise"
Zea mays "Oaxacan Green"
Zea mays "Ottofile giallo Tortonese”

مکئی (انگریزی:Maize) گھاس کے خاندان سے تعلق رکھنے والا پودا ہے جس سے اناج کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ مکئی کو پہلی بار وسط امریکہ میں دریافت کیا گیا اور رفتہ رفتہ یہ پورے امریکہ اور پھر دنیا میں پہلے امریکا کو دریافت کرنے والے یورپ اور پھر افریقا اور ایشیا میں پھیل گیا۔ دنیا بھر میں مکئی کی سب سے زیادہ پیداوار امریکا میں ہوتی ہے جس کا اندازہ تقریباً 332 ملین میٹرک ٹن سالانہ لگایا گیا ہے۔ روایتی طور پر مکئی کے ہائبرڈ یا کثیر قسموں کے ملاپ کو ترجیح دی جاتی ہے، اس کی وجہ حاصل ہونے والی پیداوار ہے۔ مکئی کی بعض قسمیں ایسی ہیں جو تقریباً 7 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں، جبکہ معیاری طور پر مکئی کے پودے کی اوسط اونچائی 2.5 میٹر ہوتی ہے۔

پیداوارترميم

چوٹی کے دس مکئی پیداکار 2009
ملک پیداوار (ٹن) نوٹ
  ریاستہائے متحدہ 333,010,910
  چین 163,118,097
  برازیل 51,232,447
  میکسیکو 20,202,600
  انڈونیشیا 17,629,740
  بھارت 17,300,000
  فرانس 15,299,900
  ارجنٹائن 13,121,380
  جنوبی افریقا 12,050,000
  یوکرین 10,486,300
 دنیا 817,110,509 [A]
-

نگار خانہترميم

حوالہ جاتترميم