دھرنگا
موضع دھرنگا /درنگہ(Dharanga)، دریائے ستلج کے کنارے وسطی پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپال پور کا ایک سرحدی موضع ہے۔ قریب4/5 کلومیڑ پر انڈیا کی بین الاقوامی سرحد موجود ہے اس لیے اسے سرحدی ممنوعہ علاقہ(Border Ban Area) بھی کہا جا سکتا ہے۔موضع یا دوسرے لفظوں میں4000 ایکٹر پر مشتمل زمین کا ایک ایسا ٹکڑا، جواپنی چھت پر چند ایک بڑی اور کئی چھوٹی چھوٹی بستیوں/پنڈ/دیہات/ کھوؤں کو سجائے ہوئے ہے، قاعدوں اور ضابطوں کی حدود و قیود میں رکھنے کے لیے اسےموضع دھرنگاکی لکیروں میں پابند کیا گیا ہے۔ جسے پنجاب ( اوکاڑہ) کے دوسرے 9موضعات دیہہ ،موضع ٹھکر کے منگا (شرق) موضع ستیاجھنگڑ/+موضع مانیکی+موضع مہتاب گڑھ (غرب) موضع سلیمانکی (شرق+جنوب) موضع ٹھکر کے مکھنا(جنوب) موضع علی کے روہیلہ+ٹھکر کے بندہ (شمالا) موضع رکھ بلھلے وال (شمالً/غربً)اور دریائے ستلج نے گھیر ا ہوا ہے۔محکمہ مال کے ریکارڈ میں موضع کانام دھرنگاکے سرکاری نام سے منسوب ہے۔ دھرنگانام کیسے پڑا اس بابت معلوم نہیں-
یونین کونسل | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | اوکاڑہ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
یہاں پر معروف وٹو خاندان کی ذیلی شاخ ٹھکر کے وٹو بکثرت نفوس موجود ہیں جبکہ موضع میں کئی مشمولہ گاؤں جو سرکار کے نزدیک تو اسی موضع کے نام سے پکارے جاتے ہوں گے مگر عوام کے نزدیک ان کی ایک الگ حیثیت اور شناخت ہوتی ہے۔
ہر گاؤں اپنے اندر ایک الگ تاریخ اور تہذیب کیے ہوئے ہے اور یہی تاریخ اور تہذیب اس کی الگ پہچان ہے۔جیسے (پنڈ/گاؤں) ہاشم کے /ٹھکر کے ہاشم، یہ گاؤں معروف سردار محمد ہاشم خاں وٹو جو اپنے وقت کے "Statue of power" تھے کے نام سے منسوب ہے۔ بعد ازاں برٹش دورحکومت میں زمینی اصلاحات کے تحت سردار محمد ہاشم خاں وٹو کی جاگیر کو مختلف موضعات دیہہ میں تقسیم کر دیا گیا اور موضع دھرنگا ضلع منٹگمری کی ایک ذیل میں تبدیل ہو گیا ۔