دریائے ایبولا
دریائے ایبولا (Ebola River) جسے اس کے مقامی نام لیگبالا (Legbala) [3] سے بھی جانا جاتا ہے جمہوری جمہوریہ کانگو میں دریائے مونگالا (Mongala River) کی سر ندی ہے، جو خود دریائے کانگو کا ایک معاون دریا ہے۔[4] اس کی لمبائی تقریبا 250 کلومیٹر ہے۔
دریائے ایبولا | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | جمہوری جمہوریہ کانگو [1] [2] |
تقسیم اعلیٰ | یقواتیور |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 3°36′42″N 22°49′45″E / 3.6118°N 22.8292°E |
بلندی | 352 میٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 216906 |
درستی - ترمیم |
1976ء میں ایبولا وائرس پہلی بار دریا سے 60 میل کے فاصلے پر یامبوکو میں شناخت کیا گیا تھا لیکن پروفیسر پیٹر پایٹ نے اسے قصبہ کی بجائے دریا کا نام دیا تاکہ قصبہ بیماری کی بدنامی سے محفوظ رہے۔[5] اس لیے ایبولا وائرس اور ایبولا وائرس بیماری دریائے ایبولا سے موسوم ہیں۔[6] بعد ازاں اس دریافت کے باوجود کہ دریائے ایبولا یامبوکو گاؤں کے قربت میں نہیں اس کا نام برقرار رہا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تاریخ اشاعت: 11 جون 2018 — GNS Unique Feature ID: https://geonames.nga.mil/gn-ags/rest/services/RESEARCH/GIS_OUTPUT/MapServer/0/query?outFields=*&where=ufi+%3D+-2043036
- ↑ "صفحہ دریائے ایبولا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2024ء
- ↑ Basile Tanghe، A. Vangele (June 1939)۔ "Région de la Haute Ebola : Notes d'histoire (1890-1900)"۔ Aequatoria (بزبان الفرنسية)۔ 2 (6): 61–65۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2014
- ↑ J.-P. vanden Bossche، G. M. Bernacsek (1990)۔ Source Book for the Inland Fishery Resources of Africa, Issue 18, Volume 1۔ Rome: Food & Agriculture Organization of the UN۔ صفحہ: 336۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2014
- ↑ Wordsworth, Dot (25 October 2014). "How Ebola got its name". The Spectator (London, England). Retrieved 26 October 2014.
- ↑ "Ebola outbreak confirmed by DR Congo"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2014