دریائے لطافت
قواعد اردو۔ سید انشا اللہ خان انشا اور مرزا محمد حسن قتیل کی مشترکہ تصنیف۔ بزبان فارسی جو 1808ء میں لکھی گئی۔ یہ اردو کی سب سے پہلی قواعد اور دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں اردو زبان کے مختلف نمونے اور قواعد بیان کیے گئے ہیں۔ دوسرے میں عروض، قافیہ، منطق، علم معانی، علم بیان وغیرہ کا ذکر ہے۔ انداز تحریر ظریفانہ ہے۔ مثلاً تقطیع میں مفاعیلن مفاعیلن کی بجائے پری خانم پری خانم اور مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن کی جگہ بی جان پری خانم بی جان پری خانم درج ہے۔ چونکہ یہ اردو کی پہلی قواعد ہے اس لیے اس کا درجہ بلند ہے۔[1][2][3]
حوالہ جات:
- ↑ Dr Shazia Umbreen (2006-12-31)۔ "دریائے لطافت ـ اُردو کی اولین کتابِ صرف و نحو(بزبان فارسی)"۔ Journal of Research (Languages and Islamic Studies) (بزبان انگریزی)۔ 10 (1): 237–248
- ↑ "Tahqeeq Nama, GC University - Welcome"۔ tahqeeqnama.gcu.edu.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2024
- ↑ "Mar 20, 2023 | LITERARY NOTES: Darya-e-Latafat: a remarkable work on Urdu and its grammar"۔ Dawn Epaper (بزبان انگریزی)۔ 2023-03-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2024