دعا بھٹو

پاکستان میں سیاستدان

دعا بھٹو ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1][2] دعا بھٹو کی تعلیم کے بارے میں مصدقہ معلومات میسر نہیِں، فافن کے ذرائع کے مطابق وہ میٹرک تک تعلیمی قابلیت رکھتی ہیں۔ دعا بھٹو سن 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی خواتین اکثریت میں ہیں کیونکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پچھلے 50 سال سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور 2008 سے مسلسل تیسری دفعہ حکومت بغیر وقفے کے جاری ہے [3]۔دعا بھٹو نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

دعا بھٹو
سندھ صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن
مدت منصب
2018 اگست 13 – 2023 13 اگست
معلومات شخصیت
رہائش لاڑکانہ صوبہ سندھ
مذہب اسلام
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دعا بھٹو کا تعلق پاکستان کے بڑے سیاسی خاندان بھٹو سے نہیں ہے بلکہ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف نے اس نام کو سیاسی چال کے طور پر سندھ سے ووٹ لینے کے لیے استعمال کیا

سیاسی کیریئر

ترمیم

دعا بھٹو 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

توجہ دلاؤ نوٹس

ترمیم

دعا بھٹو متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔ دعا بھٹو نے سندھ کی صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس میں بتایا کہ گمبت ہسپتال کے مریضوں کے پاس طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے، اس حوالے سے سندھ کی صوبائی حکومت کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا

ترمیم

دعا بھٹو سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں ، ٹویٹر، یوٹیوب اور فیس بک پر وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں اور سندھ حکومت کی غلطیوں کو اجاگر کرتی رہتی ہیں۔ ان کے نام سے بہت سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہیں جس پر تحقیق بھی ہوئی اور دعا بھٹو نے بہت سے اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔ [4]

شادی

ترمیم

سوشل میڈیا پر 24 ستمبر 2021ء کو پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جبکہ ان تصاویر کے پیچھے لگے بیک ڈراپ میں کامل حلیم شیخ تحریر ہے

اس سلسلے میں جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کی اور کہا کہ دعا بھٹو سے 2018ء میں شادی کی اور ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے،

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں دعا بھٹو کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 25 مارچ 2021۔ 24 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2021 
  2. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں دعا بھٹو کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 25 مارچ 2021 
  3. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ thenews.com.pk۔ 15 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  4. "PTI lawmaker Dua Bhutto questioned over fake social media accounts"۔ 25 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2020