دلما رشدی ملحس
دلما رشدی ملحس ایک سعودی خاتون گھڑ سوار ہے۔ وہ 2012ء کے گرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون ایتھلیٹ بننے والی تھیں، مگر آخری وقت میں ان کو اہلیت کی بنا پر باہر کر دیا گیا۔
دلما رشدی ملحس | |
---|---|
(عربی میں: دلما رشدي ملحس) | |
شخصی معلومات | |
پیدائش | 1 فروری 1992ء (32 سال) اوہائیو |
شہریت | سعودی عرب |
عملی زندگی | |
پیشہ | گھڑ سوار |
کھیل | گھڑ سواری |
درستی - ترمیم |
جب وہ 2010ء میں افتتاحی یوتھ اولمپک گیمز میں شامل ہوئیں، [1] وہ مقررین کے ایک اعلیٰ پروفائل گروپ میں شامل تھیں جنھوں نے لاس اینجلس میں حال ہی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی خواتین اور کھیلوں کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ سنگاپور میں انفرادی طور پر کانسی کا تمغا جیتنے والی 20 سالہ نوجوان نے تمام کھیلوں میں صنفی مساوات کی اپنی امید کا اظہار کیا۔
سوانح
ترمیمدلما رشدی ملحس 1992ء میں اوہائیو میں پیدا ہوئیں [2] وہ انگریزی، فرانسیسی کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان عربی بھی بولتی ہے۔ [2]
چار سال کی عمر میں دلما نے گھوڑوں پر سواری شروع کر دی۔ [2] 12 سال کی عمر میں، انھوں نے روم کا سفر کیا جہاں انھوں نے اطالیہ کی قومی اولمپک شو جمپنگ ٹیم کے سابق کوچ دوشیو باتالوشی کی نگرانی میں مزید جدید مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ اس کے بعد وہ فرانس چلی گئیں اور وہاں چینٹلی کے فورسان ایکوسٹرین سنٹر میں تربیت حاصل کی۔ [2]
بیرون ملک کئی مقابلوں میں شرکت کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو ملحس کے بارے میں علم ہوا۔ اس حقیقت کی وجہ سے کہ ہر ملک کو کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے ائی او سی کی طرف سے مقرر کردہ لازمی کوٹہ میں کم از کم ایک خاتون کو میدان میں لانا ہوتا ہے، آئی او سی نے ملحس کو سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا، حالاں کہ ان کے اس ملک کے ساتھ روابط مضبوط نہیں ہیں۔ جب 2010ء میں سنگاپور میں یوتھ اولمپکس کے دوران میں انٹرویو لیا گیا تو، انھوں نے اعتراف کیا: "مجھے سعودی عرب کی نمائندہ کے طور پر وہاں ہونے کی زیادہ پروا نہیں تھی، کیوں کہ کوئی بھی ایسا کر سکتا ہے۔ لیکن تمغا حاصل کرنا اصل چیز تھا اور یہ کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہے اور میں یہی چاہتی تھی - اور صرف یہی میرے ملک کو پہچان دیتا ہے۔"
ملحس کو لندن میں 2012ء گرمائی اولمپکس میں حصہ لینا تھا۔ یہ پہلا موقع ہوتا کہ کسی خاتون نے اولمپک کھیلوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کی ہو اور وہ کسی بھی اولمپک کھیل میں حصہ لینے والی واحد خاتون سعودی کھلاڑی ہوتی۔ [3] تاہم، بین الاقوامی گھڑ سواری فیڈریشن کے مطابق، ملحس کو جون کے آخر میں کم از کم اہلیت کے معیارات پر پورا نہ اترنے پر کھیل سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Dalma But in جون 2012 her mother, Arwa Mutabagani, told the British paper Guardian, that she would not be able to compete because her horse, Caramell KS, was injured. Rushdi was the first Saudi woman to win an Olympic medal"۔ Daijiworld.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2012
- ^ ا ب پ ت Razan Baker (2010-09-12)۔ "Like mother, like daughter: Dalma Malhas breaks a barrier with a winning ride"۔ IndianMuslimObserver.com۔ 30 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2012
- ↑ Frank Gardner (2012-06-24)۔ "London 2012 Olympics: Saudis allow women to compete"۔ بی بی سی نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2012
- ↑ "Pioneering Saudi woman to miss Games – FEI"۔ Bangkok Post۔ 2012-06-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2012