دل اور خون کی وریدوں سے متعلق بیماری

دل اور خون کی وریدوں کی بیماری یا کورونری شریان کی بیماری ( CADجسے کورونری دل کی بیماری ( CHD ) یا اسکیمک دل کی بیماری ( IHD ) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، [13] اس عارضہ میں دل کی شریانوں میں شحمی مادوں کے جم جانے کے باعث دل کے پٹھوں میں خون کے بہاؤ میں کمی ہو جاتی ہے۔ . [5] [14] [6] یہ دل کی بیماریوں میں سب سے زیادہ عام بیماری ہے۔ [15] اس کی اقسام میں مستحکم انجائنا ، غیر مستحکم انجائنا ، دل کا دورہ ، اور اچانک کارڈیک موت شامل ہیں۔ [16] ایک عام علامت سینے میں درد یا تکلیف ہے جو کندھے، بازو، کمر، گردن یا جبڑے میں جا سکتی ہے۔ [4] کبھی کبھار یہ سینے کی جلن کی طرح بھی محسوس ہوسکتی ہے۔ عام طور پر علامات ورزش یا جذباتی تناؤ کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں، چند منٹوں سے بھی کم رہتی ہیں، اور آرام کے ساتھ بہتر ہوجاتی ہیں۔ [4] سانس لینے میں دشواری بھی ہو سکتی ہے اور بعض اوقات کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ [4] بہت سے معاملات میں، پہلی علامت دل کا دورہ ہے۔ [5] دیگر پیچیدگیوں میں سقوط قلب یا دل کی غیر معمولی دھڑکن شامل ہیں۔ [5]

دل اور خون کی وریدوں سے متعلق بیماری
مترادفایتھروسکلروٹک دل کی بیماری,[1] شحمی مادّوں کے جم جانے کے باعث شریانوں کا نقص,[2] اکلیلی شریان کی بیماری[3]
دل کی شریان میں تنگی کو ظاہر کرنے والی مثال
اختصاصامراض قلب, دل کی سرجری
علاماتسینے میں درد، سانس لینے میں تکلیف[4]
مضاعفاتدل کی خرابی, دل کی غیر معمولی دھڑکن[5]
وجوہاتشحمی مادّوں کے جم جانے کے باعث شریانوں کا نقص[6]
خطرہ عنصرہائی بلڈ پریشر، تمباکو نوشی، ذیابیطس، ورزش کی کمی، موٹاپا، بلڈ کولیسٹرول[6][7]
تشخیصی طریقہالیکٹروکارڈیوگرام، دل کے تنائوکا ٹیسٹ، کورونری کمپیوٹڈ ٹوموگرافک انجیوگرافی، کورونری انجیوگرام[8]
تدارکصحت مند غذا، باقاعدہ ورزش، صحت مند وزن برقرار رکھنا، تمباکو نوشی نہ کرنا[9]
علاجپرکیوٹا نیوس کورونری مداخلت (پی سی آئی)، دل کی شریان کا بائی پاس سرجری (سی اے بی جی)[10]
معالجہاسپرین، بیٹا بلاکرز، نائٹروگلسرین، سٹیٹنز[10]
تعدد110 ملین (2015)[11]
اموات8.9 ملین (2015)[12]

خطرے کے عوامل میں ہائی بلڈ پریشر ، سگریٹ نوشی ، ذیابیطس ، ورزش کی کمی، موٹاپا ، ہائی بلڈ کولیسٹرول ، ناقص خوراک، ڈپریشن اور ضرورت سے زیادہ شراب نوشی شامل ہیں۔ [6] [7] [17] تشخیص کے لئے متعدد ٹیسٹ سے مدد لی جا سکتی ہے جن میں الیکٹروکارڈیوگرام ، دل کے تنائو کا ٹیسٹ ، کورونری کمپیوٹیڈ ٹوموگرافک انجیوگرافی ، اور کورونری انجیوگرام ، اور دیگر شامل ہیں۔ [8]

اس عارضہ کے خطرے کو کم کرنے کے طریقوں میں صحت مند غذا کھانا، باقاعدگی سے ورزش کرنا، صحت مند وزن برقرار رکھنا، اور تمباکو نوشی نہ کرنا شامل ہیں۔ [9] ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول، یا ہائی بلڈ پریشر کے لیے دوائیں بعض اوقات استعمال کی جاتی ہیں۔ [9] ایسے لوگ جو کم خطرے میں ہیں اور جن میں علامات نہیں ہیں کی نشاندہی کے لئے نہایت محدود ثبوت موجود ہیں ۔ [18] علاج میں وہی اقدامات استعمال کئے جاسکتے ہیں جو روک تھام استعمال ہوتے ہیں ۔ [10] [19] اضافی ادویات جیسے اینٹی پلیٹلیٹس ( اسپرین سمیت)، بیٹا بلاکرز ، یا نائٹروگلسرین تجویز کی جا سکتی ہیں۔ [10] پرکیوٹینیئس کورونری انٹروینشن (پی سی آئی ) یا کورونری آرٹری بائی پاس سرجری (سی اے بی جی) جیسے طریقہ کار کو شدید بیماری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [10] [20] مستحکم عارضہ والے افراد میں یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پی سی آئی یا سی اے بی جی دیگر علاج کے علاوہ متوقع زندگی کو بہتر بناتا ہے یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتا ہے۔ [21]

2015 میں،اس عارضہ نے 110 ملین افراد کو متاثر کیا اور جس کے نتیجے میں 8.9 ملین اموات ہوئیں۔ [11] [12] یہ تمام اموات کا 15.6 فیصد بنتا ہے، جو اسے عالمی سطح پر موت کی سب سے عام وجہ بناتا ہے۔ [12] 1980 اور 2010 کے درمیان خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں ایک مخصوص عمر کے لیے سی اے ڈی سے موت کا خطرہ کم ہوا ہے۔ [22] 1990 اور 2010 کے درمیان ایک مخصوص عمر کے لیے CAD کے کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے- [23] 2010 میں ریاستہائے متحدہ میں، 65 سے زائد عمر والوں میں سے تقریباً 20فیصدافراد اس عارضہ سے متاثر تھے، جب کہ یہ 45 سے 64 سال کے 7فیصد میں، اور 18 سے 45 سال کی عمر کے 1.3فیصدمیں موجود تھا۔ ایک مخصوص عمر کی خواتین کے مقابلے مردوں میں شرحیں زیادہ ہوتی ہیں - [24] [24]

 

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Coronary heart disease – causes, symptoms, prevention"۔ Southern Cross Healthcare Group۔ 2014-03-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-15
  2. DP Faxon، MA Creager، SC Smith، RC Pasternak، JW Olin، MA Bettmann، دیگر (جون 2004)۔ "Atherosclerotic Vascular Disease Conference: Executive summary: Atherosclerotic Vascular Disease Conference proceeding for healthcare professionals from a special writing group of the American Heart Association"۔ Circulation۔ ج 109 شمارہ 21: 2595–604۔ DOI:10.1161/01.CIR.0000128517.52533.DB۔ PMID:15173041
  3. "Coronary heart disease"۔ NIH۔ 2013-09-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-15
  4. ^ ا ب پ ت "What Are the Signs and Symptoms of Coronary Heart Disease?"۔ 29 ستمبر 2014۔ 2015-02-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-23
  5. ^ ا ب پ ت "Coronary Artery Disease (CAD)"۔ 12 مارچ 2013۔ 2015-03-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-23
  6. ^ ا ب پ ت Shanthi Mendis؛ Pekka Puska؛ Bo Norrving (2011)۔ Global atlas on cardiovascular disease prevention and control (PDF) (1st ایڈیشن)۔ Geneva: World Health Organization in collaboration with the World Heart Federation and the World Stroke Organization۔ ص 3–18۔ ISBN:9789241564373۔ 2014-08-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)
  7. ^ ا ب PK Mehta، J Wei، NK Wenger (فروری 2015)۔ "Ischemic heart disease in women: a focus on risk factors"۔ Trends in Cardiovascular Medicine۔ ج 25 شمارہ 2: 140–51۔ DOI:10.1016/j.tcm.2014.10.005۔ PMC:4336825۔ PMID:25453985
  8. ^ ا ب "How Is Coronary Heart Disease Diagnosed?"۔ 29 ستمبر 2014۔ 2015-02-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-25
  9. ^ ا ب پ "How Can Coronary Heart Disease Be Prevented or Delayed?"۔ 2015-02-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-25
  10. ^ ا ب پ ت ٹ "How Is Coronary Heart Disease Treated?"۔ 29 ستمبر 2014۔ 2015-02-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-25
  11. ^ ا ب GBD 2015 Disease Injury Incidence Prevalence Collaborators (اکتوبر 2016)۔ "Global, regional, and national incidence, prevalence, and years lived with disability for 310 diseases and injuries, 1990-2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ ج 388 شمارہ 10053: 1545–1602۔ DOI:10.1016/S0140-6736(16)31678-6۔ PMC:5055577۔ PMID:27733282 {{حوالہ رسالہ}}: |last= باسم عام (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  12. ^ ا ب پ GBD 2015 Mortality Causes of Death Collaborators (اکتوبر 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980-2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ ج 388 شمارہ 10053: 1459–1544۔ DOI:10.1016/S0140-6736(16)31012-1۔ PMC:5388903۔ PMID:27733281 {{حوالہ رسالہ}}: |last= باسم عام (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  13. Sujata K. Bhatia (2010)۔ Biomaterials for clinical applications (Online-Ausg. ایڈیشن)۔ New York: Springer۔ ص 23۔ ISBN:9781441969200۔ 2017-01-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  14. "Ischemic Heart Disease"۔ National Heart, Lung, and Blood Institute (NHLBI)۔ 2019-01-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-02-02
  15. GBD 2013 Mortality Causes of Death Collaborators (جنوری 2015)۔ "Global, regional, and national age-sex specific all-cause and cause-specific mortality for 240 causes of death, 1990-2013: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2013"۔ Lancet۔ ج 385 شمارہ 9963: 117–71۔ DOI:10.1016/S0140-6736(14)61682-2۔ PMC:4340604۔ PMID:25530442 {{حوالہ رسالہ}}: |last= باسم عام (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  16. ND Wong (مئی 2014)۔ "Epidemiological studies of CHD and the evolution of preventive cardiology"۔ Nature Reviews. Cardiology۔ ج 11 شمارہ 5: 276–89۔ DOI:10.1038/nrcardio.2014.26۔ PMID:24663092
  17. FJ Charlson، AE Moran، G Freedman، RE Norman، NJ Stapelberg، AJ Baxter، دیگر (نومبر 2013)۔ "The contribution of major depression to the global burden of ischemic heart disease: a comparative risk assessment"۔ BMC Medicine۔ ج 11: 250۔ DOI:10.1186/1741-7015-11-250۔ PMC:4222499۔ PMID:24274053{{حوالہ رسالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر نشان زد مفت ڈی او آئی (link)
  18. CS Desai، RS Blumenthal، P Greenland (اپریل 2014)۔ "Screening low-risk individuals for coronary artery disease"۔ Current Atherosclerosis Reports۔ ج 16 شمارہ 4: 402۔ DOI:10.1007/s11883-014-0402-8۔ PMID:24522859
  19. WE Boden، B Franklin، K Berra، WL Haskell، KJ Calfas، FH Zimmerman، NK Wenger (اکتوبر 2014)۔ "Exercise as a therapeutic intervention in patients with stable ischemic heart disease: an underfilled prescription"۔ The American Journal of Medicine۔ ج 127 شمارہ 10: 905–11۔ DOI:10.1016/j.amjmed.2014.05.007۔ PMID:24844736
  20. S Deb، HC Wijeysundera، DT Ko، H Tsubota، S Hill، SE Fremes (نومبر 2013)۔ "Coronary artery bypass graft surgery vs percutaneous interventions in coronary revascularization: a systematic review"۔ JAMA۔ ج 310 شمارہ 19: 2086–95۔ DOI:10.1001/jama.2013.281718۔ PMID:24240936
  21. PC Rezende، TL Scudeler، LM da Costa، W Hueb (فروری 2015)۔ "Conservative strategy for treatment of stable coronary artery disease"۔ World Journal of Clinical Cases۔ ج 3 شمارہ 2: 163–70۔ DOI:10.12998/wjcc.v3.i2.163۔ PMC:4317610۔ PMID:25685763{{حوالہ رسالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر نشان زد مفت ڈی او آئی (link)
  22. AE Moran، MH Forouzanfar، GA Roth، GA Mensah، M Ezzati، CJ Murray، M Naghavi (اپریل 2014)۔ "Temporal trends in ischemic heart disease mortality in 21 world regions, 1980 to 2010: the Global Burden of Disease 2010 study"۔ Circulation۔ ج 129 شمارہ 14: 1483–92۔ DOI:10.1161/circulationaha.113.004042۔ PMC:4181359۔ PMID:24573352
  23. AE Moran، MH Forouzanfar، GA Roth، GA Mensah، M Ezzati، A Flaxman، دیگر (اپریل 2014)۔ "The global burden of ischemic heart disease in 1990 and 2010: the Global Burden of Disease 2010 study"۔ Circulation۔ ج 129 شمارہ 14: 1493–501۔ DOI:10.1161/circulationaha.113.004046۔ PMC:4181601۔ PMID:24573351
  24. ^ ا ب Centers for Disease Control Prevention (CDC) (اکتوبر 2011)۔ "Prevalence of coronary heart disease--United States, 2006-2010"۔ MMWR. Morbidity and Mortality Weekly Report۔ ج 60 شمارہ 40: 1377–81۔ PMID:21993341