دندانی حروف صحیح ایسے حروف صحیح ہیں جن کی ادائیگی میں زبان کا اگلا حصہ اور اوپر والے دانت استعمال ہوں اردو میں ت اور د وغیرہ دندانی حروف صحیح ہیں کئی دیگر زبانوں میں ل اور ن وغیرہ بھی دندانی ہیں یعنی دانتوں کی مدد سے بولے جاتے ہیں لیکن اردو میں یہ لثوی ہیں آئی پی اے میں دندانی حروف کی علامت ̪ ہے یہ حرف کے نیچے ڈالی جاتی ہے سنسکرت، اردو اور دیگر جنوب ایشیائی زبانوں میں دندانی اختتام پائے جاتے ہیں برصغیر میں رہنے والے لوگوں کو انگریزی کے لثوی اختتام d اور t اپنی زبان کے ہم مخرجی حروف صحیح محسوس ہوتے ہیں ہسپانوی زبان میں t اور d دندانی-لثوی اور l اور n لثوی ہیں اطالوی میں tاور d دندانی-لثوی ہیں اور l اور n بھی دندانی-لثوی بن جاتے ہیں جب ان سے پہلے کوئی دندانی حرف صحیح ہو عام طور پر دندانی-لثوی کو دندانی ہی سمجھا جاتا ہے فرانسیسی میں t اور d دندانی لثوی سے تھوڑا اوپر قبل-لثوی پر ادا کیے جاتے ہیں دنیا کی مختلف زبانوں میں پائے جانے والے دندانی حروف صحیح کا اظہار آئی پی اے کے ذریعے درج ذیل ہے

دندانی
◌̪
آئی پی اے تفصیل مثال
زبان لفظ آئی پی اے معنی
n̪ dental nasal روسی банк [bak] 'مصرف'
t̪ بےآواز دندانی اختتام فِنوی tutti [ut̪t̪i] 'پرسکون کرنے والا'
d̪ بآواز دندانی اختتام عربی دين [i:n] 'مذہب'
voiceless dental sibilant fricative لہستانی kosa [kɔa] 'بڑی درانتی'
voiced dental sibilant fricative لہستانی koza [kɔa] 'بکرا'
θ voiceless dental nonsibilant fricative
(also often called "interdental")
انگریزی thing [θɪŋ] 'چیز'
ð voiced dental nonsibilant fricative
(also often called "interdental")
انگریزی this [ðɪs] 'یہ'
ð̞ dental approximant ہسپانوی codo [koð̞o] 'کہنی'
l̪ dental lateral approximant ہسپانوی alto [at̪o] 'لمبا'
ɾ̪ dental flap ہسپانوی[حوالہ درکار] harto [aɾ̪t̪o] 'تنگ آگیا'
r̪ dental trill مجارستانی ró [o:] 'تراشنا'
t̪ʼ dental ejective [مثال درکار]
ɗ̪ voiced dental implosive [مثال درکار]
ǀ dental click release خوسائی ukúcola [ukʼúkǀola] 'باریک پیسنا'