دودہوچک تحصیل شکرگڑھ کا ایک مشہور قصبہ ہے۔ یہ شکرگڑھ کے شمال مشرق کی جانب واقع ہے اور یہ دریاے راوی کے مغرب کی جانب واقع ہے۔ یہ ایک قدیم قصبہ ہے جو ہندووں کے زمانے میں شہزادیوں کی رہائش گاہ تھا۔ یہاں بے شمار قدیم گھر ہیں جو ان شہزادیوں کے رہن سہن کو دکھاتے ہیں۔ قصبہ کے وسط میں ایک مندر اسی کی نشانی ہے۔

عرفیت: خوشی کی زمین
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع نارووال
قیام1947
میونسپل کارپوریشن1947
رقبہ
 • کل40 کلومیٹر2 (20 میل مربع)
آبادی (2006)
 • کل20,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
رمز ڈاک51800
ٹیلی فون کوڈ0542
ویب سائٹwww.facebook.com/dudhu.chak

جغرافیہ

ترمیم

یہ یونین کونسل 84 کا مرکز ہے، اس میں ٹوٹل 16 گاؤں آتے ہیں جن میں سے چند ایک کوہلیاں، گیگیاں، ڈلہ گجراں، فتووال، لڈھیال، ٹھیکریاں وغیرہ ہیں۔ ان سب گاؤں کی معشیت و تعلیم کا دارومدار دودہوچک پر ہے۔ گاؤں کی مشرقی سمت کے ساتھ ساتھ ایک ندی بہتی ہے جو سیدھی دریائے راوی میں گرتی ہے۔ ندی نالہ بسنتر کے نام سے جانی جاتی ہے۔

مسجدیں و مدارس

ترمیم

جامعمدنی مسجد(ماسٹر اشرف صاحب والی)
مکتب تعلیم القرآن الکرہم مدنی مسجد دودہوچک

جامع مسجد غوثیہ
جامع مسجد گلزار مدینہ
جامع حنفیہ تعلیم القرآن
جامع مسجد بلال

کاروبار

ترمیم

یہاں کے لوگوں کا پیشہ کاشت کاری اور مزدوری ہے، کچھ لوگ سرکاری ملازمت بھی کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کی اپنی دکانیں ہیں۔ قصبہ کے وسط میں ایک مرکزی بازار ہے۔ اردگرد کے دیہاتوں کے لوگ خرید و فرخت کے لیے اسی مرکزی بازار کا رُخ کرتے ہیں۔ لوگوں کو بازار سے ضرورت کی چیزیں باآسانی میسّر آ جاتی ہیں۔

سبزی منڈی

ترمیم

چھوٹے کاشت کار اپنی سبزیاں اس منڈی میں فروخت کے لیے لے کر آتے ہیں۔

زراعت

ترمیم

یہاں پر دو فصلیں زیادہ تر کاشت کی جاتی ہیں، ایک چاول اور دوسری گندم۔ زراعت کا دارومدار ٹیوب ویلوں کے پانی پر ہوتا ہے۔ اس علاقے میں نہری نظام موجود نہیں ہے۔ جیسے کہ زیادہ تر لوگوں کی کی معشیت کا دارومدار زراعت پر ہوتا ہے تو لوگ اس پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

اسکول و کالج

ترمیم

1-گورنمنٹ اسلامیہ ہای اسکول فار بوائز
2-گورنمنٹ اسلامیہ ہای اسکول فار گرلز
3-تابندہ پبلک اسکول و کالج
4-بسم الله سكول و كالج
5-گائیڈینس اسکول و کالج

مشہور شخصیات

ترمیم

1-ڈاکٹرحافظ شبیراحمد (سنئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) نارووال) سابق ٹکٹ ھولدڑ این اے 116 پی پی 133
2-حاجی عبد المجید صدیقی(مرحوم)
3-ایم عاصم علی (ناظم دودھوچک یونین کونسل 43)
4-پروفیسر مزمل حیسن صدیقی (پی ایچ ڈی)
5-پروفیسر عطاء محمد (گولڈ مڈلیسٹ)
6-عبد اللہ مزمل (فلائیگ آفیسر پی اے ایف)
7۔ ماسٹر محمد اشرف شاہد صاحب (ریٹائرڈ ٹیچر)
8۔ انجینئر عبد اللہ شاہد (الیکٹریکل)
9-انجینئراحسن سعید(الیکٹریکل)
10-انجینئرعدنان خادم (آئی ٹی)
11۔مولانا محمد عثمان شاہد (خطیب و امام جامع مدنی مسجد)
12-محمد سعید اختر بیگ (چیف ڈرافٹسمین) پبلک ہیلتھ انجنٸیرنگ ڈپارٹمنٹ لاہور
13-شمس انصاري صاحب