دوپٹہ (Dupatta) (ہندی: दुपट्टा‎، پنجابی: ਦੁਪੱਟਾ/ਚੁੰਨੀ، دوپٹہ‎) (متبادل چادر، چنری، چنریا، چنی) عام طور پر جنوبی ایشیاء میں مستعمل عورتوں کی اوڑھنی ہے۔ دوپٹہ عمومی طور ہر شلوار قمیض یا کرتا کے ساتھ پہنا جاتا ہے لیکن بسا اوقات اسے چولی گھاگھرا سے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دوپٹہ طویل عرصے سے جنوبی ایشیائی لباس میں حیا کی علامت رہا ہے۔[1]

دوپٹہ

تاریخ اور ابتدا

ترمیم

لفظ دوپٹہ دو اور پٹہ (کپڑے کے پاٹ) سے مل کر بنا ہے جس کی اصل سنسکرت ہے۔[2] دوپٹہ کے استعمال کا آغازوادیٔ سندھ کی تہذیب سے ملتا ہے جو موجودہ دور میں پاکستان اور شمالی ہند کا علاقہ ہے۔[3][4]

استعمال

ترمیم

دوپٹہ روایتی طور پر دونوں کندھوں پر پہنا جاتا ہے۔ دوپٹہ کے لیے سوٹ کے مطابق مختلف رنگ اور کپڑا استعمال ہو رہا ہے۔ دوپٹہ کے لیے عام طور پر کپاس، جارجٹ، ریشم، شیفون اور قسم کا کپڑا استعمال ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Mark Magnier (23 February 2010)۔ "For Pakistani women, dupattas are more than a fashion statement"۔ Los Angeles Times۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2015 
  2. "American Heritage Dictionary Entry: dupatta"۔ www.ahdictionary.com۔ Houghton Mifflin Harcourt Publishing Company۔ 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2015 
  3. "Dupatta: a statement of style" [مردہ ربط]
  4. Jill Condra (2008)۔ The Greenwood Encyclopedia of Clothing Through World History۔ Westport, , Connecticut: Greenwood Press۔ صفحہ: 220۔ ISBN 978-0-313-33662-1۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2015