دھریس (سمّی\سمبی\ جھمر\ جھمر تاڑی) پنجاب کا ایک لوک رقص ہے، جو شادی بیاہ، میلوں ٹھیلوں اور دیگر تہواروں پر کیا جاتا ہے۔ اس میں لڑکوں یا لڑکیوں کے گروہ دائرے کی شکل میں رقص کرتے ہیں جس میں ہاتھ‍ اور پیروں کی مختلف حرکات شامل ہیں۔ یہ جھنگ، سرگودھا، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی، روڑالہ روڈ، فیصل آباداور جنوبی پنجاب میں بہت مقبول ہے۔