دیمہ طہبوب (عربی: ديمة طهبوب؛ پیدائش 1976ء، الخلیل) ایک مصنفہ، سیاسی تجزیہ نگار، اردن کی اخوان المسلمون کی رکن[1] اور جبہۃ العمل الاسلامی اردن کی انگریزی زبان میں میڈیا نمائندہ ہیں۔[2]

دیمہ طہبوب
مقامی نامديمة طهبوب
پیدائش1976
الخلیل
پیشہمصنف، سیاسی تجزیہ نگار، رکن اخوان المسلمون اردن اور جبہۃ العمل الاسلامی اردن کی میڈیا نمائندہ
زبانانگریزی
قومیتاردنی
تعلیمپی ایچ ڈی
مادر علمیاردن یونیورسٹی
مانچسٹر یونیورسٹی
موضوعفلسطین
شریک حیاتطارق ایوب

ان کے شوہر طارق ایوب الجزیرہ ٹیلی ویژن کے ایک صحافی تھے جو سنہ 2003ء کو وفات پاگئے جب عراق کی الجزیرہ عمارت پر ریاستہائے متحدہ امریکا کی جانب سے دو میزائل حملے کیے گئے تھے۔

پس منظر اور تعلیم

ترمیم

دیمہ سنہ 1976ء میں پیدا ہوئیں؛ ان کے والد طارق طہبوب اردن کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ ہیں۔[3] سنہ 2002ء میں دیمہ نے طارق ایوب سے شادی کی اور سنہ 2002ء میں ایک بیٹی، فاطمہ پیدا ہوئی۔[4]

تصنیفات

ترمیم

دیمہ طہبوب نے اردن کے "السبیل" اخبار کے لیے روزانہ لکھنا شروع کیا اور 800 سے زائد مقالے لکھے۔ پھر انھوں نے القدس العربی، اسلام ٹوڈے، الجزیرہ ٹاک، فلسطینی اخباروں اور دیگر کئی میڈیا ویب سائٹوں کے لیے کام کیا۔

وہ زیادہ تر فلسطین کے متعلق مضامین لکھتی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "The king and the people!"۔ Al Jazeera۔ 30 جولائی 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-06
  2. New Media spokesperson of the Jordanian Islamic Action Front in English آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ raialyoum.com (Error: unknown archive URL)(ar)
  3. Jordan's Brotherhood appoints 1st spokeswoman, world bulletin, 03 October 2014
  4. ^ ا ب Tareq Ayoub: a 'martyr to the truth', 14 Dec 2011, Aljazeera

بیرونی روابط

ترمیم