دیوان چمن لال
دیوان چمن لال (1892ء – 1973ء) ایک بھارتی سیاست دان اور سفارت کار تھے جو رکن راجیہ سبھا رہے۔[1]
انھوں نے راولپنڈی، پیرس، سیفورڈ کالج اور بلیاو کالج، اوکسفرڈ سے تعلیم حاصل کی۔[2] وہ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کے بانی تھے اس یونین کی بنیاد 1920ء میں رکھی اور بطور ایم ایل اے (مرکزی) از 1924ء تا 1931ء اور 1945ء تا 1948ء; اور ایم ایل اے پنجاب 1937ء تا 1945ء رہے; 1945ء تا 1948ء بھارت کی آئین ساز اسمبلی کے رکن رہے، 1949ء تا 1950ء وہ بھارتی سفیر برائے ترکی رہے۔ بعد میں وہ 1950ء اور 1960ء کی دہائیوں میں پنجاب سے رکن راجیہ سبھا بنے۔
حوالہ جات
ترمیمپیش نظر صفحہ بھارتی سیاست دان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |