دیپتی شرما

بھارتی کرکٹر

دیپتی شرما بھارت کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں [1]۔ دیپتی شرما آگرہ، انڈیا میں 09 اگست1997 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی البتہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور آف بریک اسپن گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر51ٹی ٹوئنٹی اور 58 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔[2]

دیپتی شرما
ذاتی معلومات
مکمل نامدیپتی بھاگوان شرما
پیدائش (1997-08-24) 24 اگست 1997 (عمر 27 برس)
سہارنپور، اتر پردیش، بھارت
عرفدیپو
بلے بازیبائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 87)16 جون 2021  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ30 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 114)28 نومبر 2014  بمقابلہ  جنوبی افریقا
آخری ایک روزہ26 ستمبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
ایک روزہ شرٹ نمبر.6
پہلا ٹی20 (کیپ 50)31 جنوری 2016  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی2010 اکتوبر 2021  بمقابلہ  آسٹریلیا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2013– تاحالبنگال ویمن
2018– تاحالٹریل بلیزرز
2021– تاحاللندن اسپرٹ
2021/22– تاحالسڈنی تھنڈر
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 2 64 57
رنز بنائے 152 1,604 495
بیٹنگ اوسط 76.00 36.45 20.43
سنچریاں/ففٹیاں 0/2 1/10 0/0
ٹاپ اسکور 66 188 49*
گیندیں کرائیں 258 3,158 1,165
وکٹیں 5 69 56
بولنگ اوسط 20.20 30.78 21.26
اننگز میں 5 وکٹ 0 1 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 3/65 6/20 4/10
کیچ/سٹمپ 1/- 24/- 20/-
ماخذ: ESPNcricinfo، 10 اکتوبر 2021ء

ایک روزہ کرکٹ

ترمیم

دیپتی شرما نے پہلا بین الاقوامی کیک روزہ میچ جنوبی افریقا کے خلاف سن 2014 میں کھیلا۔ انھوں نے 36.45 کی اوسط سے کل 1604 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 188 کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ 10 نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہیں۔ انھوں نے کل 3158 گیندیں پھینکیں اور 69 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط 30.78 رہی جس میں ایک دفعہ پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔دیپتی شرما 24 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔انھوں نے مقامی کرکٹ کا آغازاسکول سے کیا تھا، اس کے بعد وہ مسلسل کھیلتی رہیں اور بھارت کی بین الاقوامی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

ٹی ٹونٹی

ترمیم

دیپتی شرما نے پہلا بین الاقوامی ٹی20 میچ آسٹریلیاکے خلاف سنہ 2016ء میں کھیلا۔ انھوں نے کل 495 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 49 کا اسکور بھی شامل ہے۔ انھوں نے 56 وکٹیں 20.43 کی اوسط سے حاصل کیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں انھوں نے 20 کیچ بھی پکڑے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "دیپتی شرما"۔ cricinfo۔ 27 مارچ 2021 
  2. "ہندوستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021