دی رائٹ ریورنڈ
دی رائٹ ریورنڈ (.The Rt. Rev) یا (The Rt. Rev'd) یا (The Right Reverend) مختلف مسیحی کلیسیائی حلقوں کے عہدے داروں کے لیے بطور عزت وتکریم کلیسیائی خطاب استعمال ہوتا ہے۔ انگلیکانی کلیسیا ئیں[1] اور برطانیہ کی رومن کاتھولک کلیسیاء کے بشپوں (اسقف صاحبان) کے لیے دی رائٹ ریورنڈ جبکہ رومنکاتھولککے آرچ بشپوں (اسقف صاحبان) کے لیے دی موسٹ ریورنڈ استعمال کیا جاتا ہے[2]۔ پریسبیٹیرین کلیسیائی نظام کی حامل بعضکلیسیاؤں کی جنرل اسمبلی کے ماڈریٹر صاحبان کے لیے مستعمل ہے۔
- یونائٹیڈ چرچ آف کینیڈا کے موجودہ ماڈریٹر کے لیے [3]
- پریسبیٹیرین چرچ اِن آئرلینڈ کے موجودہ ماڈریٹر کے لیے [4]
- چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ ماڈریٹر کے لیے [5]
- مشرقی افریقہ کے پریسبیٹیرین چرچ کے موجودہ ماڈریٹر کے لیے [6]
- ایونجیلیکل پریسبیٹیرین چرچ گھانا کے موجودہ ماڈریٹر کے لیے [7]
- چرچ آف نارتھ انڈیا کے موجودہ ماڈریٹر کے لیے [8]
- یونائٹیڈ پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان میں یہ اصطلاح مستعمل رہی ہے۔ تاحال اس کو ختم کر دیا گیا ہے۔
- کلیسیائے پاکستان کے بشپوں کے لیے مستعمل ہے [9]۔
- ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان کے موجودہ ماڈریٹر کے لیے [10]
- افریقنمیتھوڈسٹ ایپی اسکوپل چرچ[11] اور افریقن میتھوڈسٹ ایپی سکوپل صیون چرچ[12] کے بشپوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "How to address the clergy", Crockford's Clerical Directory website.
- ↑ "How to address the clergy". crockford.org.uk. Retrieved 26 March 2014.
- ↑ https://www.united-church.ca/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2020-11-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-04
- ↑ http://www.churchofscotland.org.uk/
- ↑ http://www.pceaheadoffice.org/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2008-12-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-04
- ↑ "چرچ کے عہدیدران"۔ 2018-08-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-04
- ↑ "بشپوں کی فہرست"۔ 2018-08-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-04
- ↑ کلیسیائی نظم[مردہ ربط]
- ↑ بشپوں کی فہرست
- ↑ بشپوں کی فہرست