ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان
ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان (انگریزی: Sutlej Reformed Church of Pakistan) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں پہلی پروٹسٹنٹ اصلاح پسند پریسبیٹیرین کلیسیا ہے۔ اس کا آغاز 22 اگست 2011ء کو ہوا۔ یہ کلیسیاء انجیلی منادی اور تبلیغ کے ساتھ ساتھ تعلیمی ، الہٰیاتی ، تکنیکی اور فلاحی میدان میں بھی کام کرتی ہے۔ستلج چرچ کے زیرِ انتظام کلیسیائیں پاکستان بھر میں موجود ہیں اور اس کا صدر دفتر بہاولپور میں ہے[2]۔
ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان | |
---|---|
زمرہ بندی | پروٹسٹنٹ |
تشریق | اصلاح شدہ |
سیاسی نظام | پریسبیٹیرین کلیسیا |
حکمرانی | پریسبیٹیرین |
ماڈریٹر | رائیٹ ریورنڈ ارسلان الحق (2015 تا حال) [1] |
ممتاز فیلو شپ | 20 |
ایسوسی ایشن | ورلڈ ریفارمڈ فیلوشپ ، کوویننٹ کرسچین کوالیشن ، نیشنل اکیومینیکل کونسل پاکستان ، پاکستان الائنس آف چرچز |
علاقہ | پاکستان/روانڈا |
ابتدا | اگست 22، 2011 بہاولپور پاکستان |
اجتماعات | 0000 ؔ |
باضابطہ ویب سائٹ | https://www.sutlejreformedchurch.org |
اقرارالایمان
ترمیمستلج ریفارمڈ چرچ رسولوں کے عقیدہ اور نقایاہ کے عقیدہ کی توثیق کرتا ہے۔یہ مورث کلیسیاؤں کے عقیدی (نظریاتی) معیار کی تردید نہیں کرتا بلکہ اس کے برعکس ان کی سفارش کرتا ہے اور ویسٹ منسٹر اقرارالایمان ،کیٹی کزم ، ہائیڈل برگ کیٹی کزم اور سنڈ آف ڈارٹ [3] کے اقرارالایمان پر یقین رکھتا ہے۔[4]
بنیادی تعلیمات
ترمیم- دیکھیے: کالوینیت
کلیسیائی شراکت
ترمیمستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان ورلڈریفارمڈفیلوشپ [5] ، نیشنل اکیومینیکل کونسل پاکستان ، پاکستان الائنس آف چرچز اور کوویننٹ کرسچین کوالیشن [6] کا رکن ہے ۔
فہرست ماڈریٹر
ترمیمستلج ریفارمڈ چرچ کا اعلیٰ کلیسیائی عہدہ ماڈریٹر کا ہے۔ماڈریٹر کا چناؤ انتخابات کے ذریعے کیاجاتا ہے اور یہ اس عہدہ پر آئندہ باقاعدہ اجلاس تک مامور رہتا ہے۔ ماڈریٹر چرچ کونسل کے تمام تر اجلاس کا اختیار رکھتاہے۔ ماڈریٹر کا عہدہ پانچ سال کے لیے مقرر کیا گیا ہے [7]۔
شمار | کلیسیائی خطاب | ماڈریٹر | اجلاس کی جگہ | سال | اجلاس کا شمار |
---|---|---|---|---|---|
1. | دی ویری ریورنڈ | اے ایس سلامت | بہاولپور | 2011ء تا 2015ء | پہلا |
2. | دی رائٹ ریورنڈ | ارسلان الحق | بہاولپور | 2015ء تا حال | دوسرا |
3. | دی رائٹ ریورنڈ | 2020ء تا 2025ء | تیسرا |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان کا موجودہ ماڈریٹر"۔ 15 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018
- ↑ "چرچ کی ویب سائٹ"۔ 15 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018
- ↑ Thomas Scott, The Articles of the Synod of Dort, Sprinkle Publ., 1993 reprint, p.5.
- ↑ سینٹرفارریفارمڈتھیالوجی اینڈ اپالوجیٹکس
- ↑ ورلڈریفارمڈ فیلوشپ کا ڈینومینیشنل ممبرز کا صفحہ
- ↑ ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان کا کوویننٹ کرسچین کوالیشن کے ساتھ الحاق[مردہ ربط]
- ↑ "کلیسیائی نظم"۔ 15 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018