رابطہ (اوقاف)
رابطہ (:) (انگریزی: Colon)کا استعمال وہاں ہوتا ہے جہاں جملے کی کسی سابق بات یا خیال کی تشریح یا تصدیق کی ضرورت ہو۔
- بقول شاعر: آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیے
کسی مختصر مقولے یا کہاوت کو بیان کرنا ہو یا تمہیدی جملے کے بعد یہ علامت آتی ہے۔
- جواد ثاقب صاحب نے کیا خوب کہا ہے: تندرستی ہزار نعمت ہے۔
دو ایسے جملوں کے درمیان جو ایک دوسرے کی ضد ہوں لیکن دونوں مل کر جملہ پورا کریں۔ مثلاً:
- انسان چل سکتا ہے: اُڑ نہیں سکتا۔